حیدرآباد: ساؤتھ سپر اسٹار پربھاس کی آئندہ فلم 'آدی پُروش' کا پہلا اور شاندار پوسٹر 30 ستمبر کو جاری کیا گیا ہے۔ فلمساز نے سوشل میڈیا پر فلم کا پوسٹر شیئر کرکے فلم کے ٹریلر اور ریلیز کی تاریخ کا بھی انکشاف کیا ہے۔ یہ بات فلم کے ڈائریکٹر اوم راوت نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتائی ہے۔ فلم کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر 2 اکتوبر کو شام 7 بجے 11 منٹ پر ریلیز ہوگا۔Adipurush First Poster
فلم ادی پُروش کے پہلے پوسٹر پر نظر ڈالیں تو اداکار پربھاس بھگوان رام کے کردار میں ہیں اور آسمان کی جانب نشانہ لگاتے ہوئے ہاتھوں میں تیر اور کمان پکڑے نظر آرہے ہیں۔ پربھس لمبے بالوں اور مونچھ میں کمال لگ رہے ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
فلم کا پہلا پوسٹر جاری کرتے ہوئے اوم راوت نے لکھا کہ 'آغاز۔۔۔ اترپردیش کے ایودھیا کے سریو ندی کے کنارے ہمارے اس جادوئی سفر کا حصہ بنیں'۔ اس کے ساتھ ہی ہدایت کار نے بتایا ہے کہ فلم کا پہلا ٹیزر اور پوسٹر 2 اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں پربھاس، سیف علی خان، کریتی سینن اور سنی سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ شائقین کافی عرصے سے اس فلم کا انتظار کر رہے تھے۔ فلم 12 جنوری 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
ادی پُروش ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ادی پورش کو تقریباً 500 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پربھاس بھگوان رام کے کردار میں نظر آئیں گے اور سیف علی خان لنکا پتی راون کے کردار میں نظر آئیں گے۔