ETV Bharat / entertainment

Adipurush Director Om Raut: تروپتی مندر میں کریتی سینن کو بوسہ دینے پر آدی پروش کے ہدایتکار کو تنقید کا سامنا - تروپتی مندر میں کریتی سینن

فلمساز اوم راوت اس وقت تنازع کی زد میں آگئے جب انہوں نے تروپتی بالاجی مندر کے اپنے حالیہ دورے کے دوران اداکارہ کریتی سینن کے گال پر بوسہ دیا، جسے دیکھ کر انٹرنیٹ پر کچھ لوگوں نے ان کے اس رویے کی نکتہ چینی کی۔

تروپتی مندر میں کریتی سینن کو بوسہ دینے پر آدی پروش کے ہدایتکار کو تنقید کا سامنا

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 1:26 PM IST

ممبئی (مہاراشٹر):آئندہ فلم آدی پروش کے ہدایت کار اوم راوت اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔ حال ہی میں تروپتی بالا جی مندر کے دورے کے دوران فلمساز نے بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینن کے گال پر بوسہ دے کر کچھ لوگوں کو ناراض کردیا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا کا ایک گروپ ہدایتکار کی اس حرکت کی مذمت کر رہا ہے۔ Adipurush director Om Raut

حال ہی میں انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ہدایت کار کو تروپتی کے لارڈ وینکٹیشور مندر میں کریتی، جو فلم آدی پروش میں سیتا کا کردار ادا کر رہی ہیں، کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو نے ایک نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ مندر کے ہیڈ پجاری نے اسے 'قابل مذمت حرکت' قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ یہاں تک کہ ایک شوہر اور بیوی ایک ساتھ مندر نہیں جاتے ہیں اور یہ کہ ایک ہدایت کار اور اداکارہ ہوٹل کے کمرے میں جا کر ایسا کر سکتے ہیں'۔

آندھرا پردیش میں بی جے پی کے ریاستی سکریٹری رمیش نائیڈو ناگوتھو نے بھی ایک ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی تنقید کی ہے حالانکہ اب انہوں نے اپنے اس ٹویٹ کو حذف کرلیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ' کیا واقعی کسی مقدس مقام پر ایسی حرکت کرنا ضروری ہے؟ عوامی مقام جیسے تروملا میں لارڈ وینکٹیشور سوامی مندر کے سامنے بوسہ لینا اور گلے لگانے کو نہایت ہی ناقابل احترام اور ناقابل قبول سمجھا جاتا ہے'۔

واضح رہے کہ کریتی سینن نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر تقریب سے اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 'میرا دل پوزیٹویٹی، تروپتی کی خالص اور طاقتور توانائی سے بھرا ہوا ہے اور کل کے پری ریلیز تقریب میں آپ سب نے جس طرح آدی پروش اور جانکی پر اپنی بے پناہ محبت برسائی ہے، اسے دیکھ کر خوش ہوں! آدی پروش 16 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والا ہے۔

مزید پڑھیں:Seat Vacant For Lord Hanuman: آدی پروش کے میکرز نے تمام تھیٹروں میں بھگوان ہنومان کیلئے ایک سیٹ خالی چھوڑنے کا فیصلہ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.