حیدرآباد: باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کرنے کے باوجود آدی پروش تنازعات کا شکار ہے۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اس کے ڈائیلاگ اور وی ایف ایکس ہے۔ اس کے علاوہ آدی پروش کے میکرز کے خلاف بھگوان رام کو ایک 'برہم انسان' کے طور پر پیش کرنے پر ایک پی آئی ایل داخل کی گئی ہے۔Adipurush controversy
اس کا جواب دیتے ہوئے فلم کے ہدایت کار اوم راوت نے ایک انٹرویو میں کہا کہ 'وہ میدان جنگ میں ہیں، وہ جنگ کے درمیان ہیں، وہ بادشاہ بھی ہیں، اس لیے وہ اتنے غصے میں ہیں، وہ جنگ کے میدان میں ہے' فلم کے ڈائیلاگ رائٹر اور گیت نگار منوج منتشیر نے کہا کہ 'یہ ایک افواہ ہے کہ بھگوان رام کبھی ناراض نہیں ہوئے۔ اگر آپ والمیکی یا تلسی کے رامائن کے ورژن کا مطالعہ کریں تو یہ واضح ہو جائے گا'۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کہ گرافکس کے استعمال سے اس طرح کی تصویر کشی کرنا تنازعہ کا باعث بن سکتا ہے، تب اوم راوت نے کہا کہ گرافکس کے استعمال میں کیا غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'جب میں نے بچپن میں رامانند ساگر کی رامائن دیکھی تھی تو یہ مجھے لاجواب لگا۔ اس کا مجھ پر گہرا اثر پڑا۔ انہوں نے ایسی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جو اس وقت کافی ترقی یافتہ تھی۔ اس سے پہلے ہم نے ٹیلی ویژن پر اس جیسا کچھ نہیں دیکھا تھا۔ اس نے مجھے متاثر کیا اور ہم نے آنے والی نسلوں کو متاثر کرنے کے لیے آدی پروش کو بنایا ہے'۔
رامائن کی بے حرمتی اور بے عزتی کرنے جیسے تنقید کا سامنا کرنے کے بعد میکرز نے اتوار کو فلم کے کچھ متنازعہ مکالموں میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تین بار قومی ایوارڈ یافتہ منتشر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ' انہوں نے آدی پروش میں چار ہزار سے زائد لائن لکھی ہے لیکن صرف پانچ لائن کی وجہ سے کچھ لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے بعد میں کہا کہ فلم کے متنازعہ مکالموں کو تبدیل کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ منوج منتشر نے ایک اور انٹرویو میں کہا کہ انہوں نے فلم کی تیاری کے دوران اوم راوت پر مکمل اعتماد کیا اور زور دیا کہ اس کی کہانی اور اسکرین پلے سے متعلق تمام سوالات راوت سے پوچھے جائیں۔
مزید پڑھیں:Controversy On Adipurush ایودھیا کے سنتوں نے فلم ادی پوروش پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا