ETV Bharat / entertainment

Adipurush box office day 1 فلم آدی پروش سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی، پٹھان کو پیچھے چھوڑا - آدی پروش کے پہلے دن کی کمائی

آدی پروش کے میکرز نے بتایا کہ فلم نے عالمی باکس آفس پر 140 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے، یہ ہندی سنیما کے لیے بڑی بات ہے کیونکہ اس سے پہلے کسی بھی ہندی فلم نے ایک دن میں اتنی کمائی نہیں کی ہے۔ اس کمائی کے ساتھ پربھاس کی فلم نے شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے طور پر ابھر کر آئی ہے۔

فلم آدی پروش سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی

author img

By

Published : Jun 17, 2023, 3:02 PM IST

حیدرآباد: اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آدی پروش، جو کہ رامائن پر مبنی ہے، نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 140 کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی ہے۔ فلم کے میکرز نے یہ جانکاری دی ہے۔ ایک پریس نوٹ میں، ٹی سیریز بینر جس نے 500 کروڑ روپے کے شاندار جٹ سے اس فلم کو بنایا ہے، نے کہا کہ پربھاس کی فلم ہندی میں بنی ایسی فلم ہے جس نے پورے بھارت میں ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے کا ریکارڈ بنایا ہے۔Adipurush box office day 1

بیان میں کہا گیا کہ 'آدی پروش نے باکس آفس پر بہت بڑا اثر چھوڑا ہے۔۔ اس فلم نے عالمی باکس آفس پر 140 کروڑ روپے کی شاندار شروعات کے ساتھ دلوں کو جیت لیا ہے'۔ کثیر لسانی 3 ڈی فلم، جو جمعہ کو بہت جوش و خروش کے ساتھ ریلیز ہوئی، میں پربھاس نے راگھو، کریتی سینن نے جانکی اور سیف علی خان نے لنکیش کا کردار ادا کیا ہے۔ اسے ٹی سیریز کے بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے۔

میکرز کے مطابق، آدی پروش نے ریتک روشن کی فلم وار، رنبیر کپور کی برہمسترا اور شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں جگہ بنالی ہے۔ اس فہرست میں وہ ہندی فلمیں شامل ہیں جنہوں نے دیگر زبانوں میں پین انڈیا لیول پر اپنے ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ آدی پروش نے پٹھان کو ہندی سنیما میں ریلیز کے پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم کے طور پر پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہندی سنیما میں اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والوں پر ایک نظر ڈالیں:

آدی پروش: 140 کروڑ روپے

پٹھان: 106 کروڑ روپے

برہمسترا: 75 کروڑ روپے

وار : 53.35 کروڑ روپے

ٹھگس آف ہندوستان: 52.25 کروڑ روپے

اس فلم کو کرشن کمار، راوت، پرساد سوتار، اور ریٹروفائلز کے راجیش نائر، پرمود، اور یووی کریشنز کے وامسی نے بھی پروڈیوس کیا ہے۔ تیلگو، کنڑ اور تمل میں بھی ریلیز ہونے والے آدی پروش کے ایڈوانس بکنگ نمبروں نے اس کے پہلے دن کی کمائی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں:Adipurush box office: منفی جائزوں کے درمیان فلم آدی پروش کی پہلے دن زبردست کمائی کا امکان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.