حیدرآباد: پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش 16 جون کو بہت دھوم دھام اور ہلکے پھلکے جائزوں کے درمیان بڑی اسکرینوں پر ریلیز ہوئی۔ پربھاس کے پرستار انہیں بھگوان رام کے روپ میں دیکھ کر بہت پرجوش ہیں اور بظاہر اس تنقید کو برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں کہ فلم کی تحریر اور وی ایف ایکس بے حد کمزور رہی ہے۔ فلم کو ملنے والے منفی جائزوں کے باوجود ابتدائی اندازوں سے معلوم ہوتا ہے کہ آدی پرش نے باکس آفس کے پہلے دن زبردست کمائی کی ہے۔
تجارتی رپورٹس کے مطابق فلم کے ہندی ورژن نے باکس آفس پر تقریباً 36-38 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے جب کہ دیگر زبانوں سمیت فلم نے پورے بھارت میں مجموعی طور پر 90 کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ تاہم بیرون ممالک میں ہونے والی کمائی کے اعداد و شمار آنا باقی ہے۔ لیکن فلمی دنیا میں اس بات کی گونج سنائی دے رہی ہے کہ اوم راوت کی فلم کے دنیا بھر میں اپنے ریلیز کے پہلے دن 140 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرنے کا امکان ہے۔
فلم میں پربھاس نے راگھو، کریتی سینن نے جانکی اور سیف علی خان نے لنکیش اور سنی سنگھ لکشمن کے کردار میں ہیں۔ ٹی سیریز کی پروڈیوس کردہ آدی پروش کو 500 کروڑ روپے کے بجٹ پر تیار کیا گیا ہے۔ شاندار بجٹ اور متاثر کن اسٹار کاسٹ ہونے کے باوجود فلم کے خراب وی ایف ایکس اور خراب ڈائیلاگس ناقدین اور شائقین کی تنقیدی نظر سے نہیں پچ سکے۔
فلم کو ملنے والے خراب جائزوں کے بعد بھی شائقین کا ایک بڑا حصہ فلم دیکھنے میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے۔ جب بات ملٹی پلیکس چینز اور سنگل اسکرینوں کی ہو تو، پٹھان اور دی کیرالہ اسٹوری کے بعد آدی پروش اس سال کی تیسری فلم ہے جس نے لوگوں کو بڑی تعداد میں سنیما ہالوں تک کھینچنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں:Man beaten up for criticising Prabhas پربھاس پر تنقید کرنے والے شخص کی فینس نے پٹائی کردی