ETV Bharat / entertainment

Adipurush Box Office collection: فلم آدی پروش نے بھارت میں پہلے ہفتے 260 کروڑ روپے کی کمائی کی

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 10:59 AM IST

اوم راوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم آدی پروش گھریلو باکس آفس پر ریلیز کے پہلے ہفتے 260 کروڑ روپے کا کاروبار کرپائی ہے۔

فلم آدی پروش نے بھارت میں پہلے ہفتے 260 کروڑ روپے کی کمائی کی

حیدرآباد: فلم آدی پروش کا پہلا ویک اینڈ بے حد شاندار رہا ہے۔ لیکن کام کاج والے دن فلم کی کمائی میں گراوٹ دیکھی گئی ہے، جس میں پربھاس نے راگھو، کریتی سینن نے جانکی اور سیف علی خان نے لنکیش کا کردار ادا کیا ہے۔ اوم راوت کی فلم نے جمعرات کے روز مجموعی طور پر تمام زبانوں میں تقریباً 5.5 کروڑ روپے کا کاروبار کیاہے۔ فلم کے متنازع ڈائیلاگ میں تبدیلی کرنے کے باوجود فلم کی کمائی میں کمی آتی جارہی ہے۔Adipurush Box Office collection

Sacnilk.com کے مطابق فلم نے ساتویں دن 5.5 کروڑ کی کمائی کی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے گھریلو باکس آفس پر تمام زبانوں میں مجموعی طور پر 260.55 کروڑ کی کمائی کی ہے۔آدی پروش نے عالمی سطح پر 400 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ ٹی سیریز نے جمعرات کو اعلان کیا کہ فلم نے چھ دنوں میں 410 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

روزانہ کی کمائی میں ہورہی مسلسل گراوٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ فلم میں کی گئی تبدیلی شائقین کو متاثر نہیں کرپائی ہے۔ آدی پروش، جسے 500 سے 600 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا ہے، صرف تین دنوں میں 340 کروڑ روپے کی کمائی کرپائی ہے، فلم نے پہلے دن 140 کروڑ، اس کے بعد فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر دوسرے اور تیسرے دن 100 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ہورہی تنیقد کی وجہ سے شائقین نے فلم سے اپنا منہ موڑ لیا ہے۔

اگرچہ آدی پروش رامائن پر مبنی ہے لیکن کئی فلمی نقادوں نے اس کے کرداروں کو جدید رنگ دینے کا الزام لگایا ہے۔ کافی تنقید کے بعد بالآخر فلمسازوں نے فلم کا ڈائیلاگ کپڑا تیرا باپ کا سے بدل کر کپڑا تیری لنکا کا کردیا ہے۔

واضح رہے اس درمیان نیپال کی ایک عدالت نے جمعرات کو ہندی فلموں پر عائد کردہ پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے، جس میں فلم آدی پروش بھی شامل ہے۔ عدالت نے حکام کو ہدایت کی کہ وہ ملک کے سنسر بورڈ سے منظور شدہ کسی بھی فلم کی نمائش پر پابندی نہ لگائیں۔ آدی پروش میں ایک ڈائیلاگ جس میں سیتا کو "بھارت کی بیٹی" کہا جاتا ہے، نے کھٹمنڈو کے میئر بلیندر شاہ کو تمام ہندی فلموں پر پابندی کا اعلان کرنے پر اکسایا تھا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سیتا، جنہیں جانکی بھی کہا جاتا ہے، جنک پور میں پیدا ہوئی تھیں، جو جنوب مشرقی نیپال میں واقع ہے۔

مزید پڑھیں:Adipurush in Nepal: نیپال کی عدالت نے آدی پروش سے پابندی ہٹائی، کھٹمنڈو کے میئر نے عدالت کو 'بھارت کا غلام' قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.