ETV Bharat / entertainment

Adipurush Box Office Collection: تنقید کے باوجود فلم آدی پروش نے پہلے ہفتے 300 کروڑ روپے کی کمائی کی - آدی پروش کی باکس آفس کمائی

پربھاس اور کریتی سینن کی فلم آدی پروش ناقدین اور شائقین کی تنقید کا نشانہ بننے کے باوجود باکس آفس پر اچھا کاروبار کر رہی ہے۔ جاننے کے لیے پڑھیں کہ اوم راوت کی فلم نے پہلے ویک ایند کے آخر میں باکس آفس پر کتنی کمائی کی ہے۔

: تنقید کے باوجود فلم آدی پروش نے پہلے ہفتے 300 کروڑ روپے کی کمائی کی

author img

By

Published : Jun 19, 2023, 11:27 AM IST

حیدرآباد: اوم راوت کی رامائن پر مبنی فلم باکس آفس پر روکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ شائقین اور ناقدین کی تنقید کے باوجود فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل کی ہے۔ ریلیز کے پہلے دن اچھا کاروبار کرنے کے بعد پربھاس اور کریتی سینن کی فلم نے پہلے ہفتے کے آخر میں باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے۔Adipurush box office collection

جہاں فلم کے میکرز رامائن پر مبنی اس فلم کے ساتھ انصاف نہ کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہے، وہ باکس آفس پر کمال کر رہی ہے۔ اس فلم نے جس نے ریلیز کے پہلے دن دنیا بھر میں 140 کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا، اس نے تین دنوں میں 300 کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔ آدی پروش نے اپنی ریلیز کے تیسرے دن 65 کروڑ روپے کی کل کمائی کی ہے۔

آدی پروش کی دنیا بھر میں باکس آفس پر مجموعی کمائی:

دن 1 140 کروڑ روپے

دن 2 100 کروڑ روپے

دن 3 85 کروڑ روپے

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں فلم کے ٹیزر ریلیز ہونے کے بعد سے ہی آدی پروش تنازع کا شکار ہے۔ اب فلم کی ریلیز ہونے کے بعد شائقین فلم کے مکالمے اور اس میں استعمال ہونے والی وی ایف ایکس سے کافی ناراض ہیں۔ یہاں تک کہ ایودھیا کے سنتوں نے فلم پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسی دوران دائیں بازو کے ایک گروپ نے اتردپردیش کے حضرت گنج میں آدی پروش کے میکرز کے خلاف یہ کہتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے کہ یہ فلم ہندو جذبات کی توہین کرنے کی دانستہ کوشش تھی۔

فلم میں بھگوان ہنومان کے مکالمے پر غم و غصہ دیکھنے کے بعد آدی پروش کے ڈائیلاگ رائٹر منوج منتشر شکلا نے شروع میں فلم کا دفاع کیا تھا اور کہا تھا کہ 'اسے بڑی سوچ سمجھ کر لکھا گیا ہے'۔ بعد میں جب تنقید زیادہ ہونے لگی تب اتوار کو فلم کے میکرز نے اعلان کیا کہ وہ شائقین کے احترام میں فلم کے مکالموں کو دوبارہ لکھیں گے۔

ہندی اور تیلگو میں شوٹ کی گئی فلم آدی پروش 16 جون کو دنیا بھر میں 10 ہزار اسکرینوں پر ریلیز ہوئی۔ شائقین اور ناقدین کی طرف سے یکساں طور پر تنقیدی ردعمل حاصل کیے جانے کے باوجود یہ فلم باکس آفس پر اچھی کمائی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: Adipurush box office day 1 فلم آدی پروش سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بنی، پٹھان کو پیچھے چھوڑا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.