ETV Bharat / entertainment

Adil Khan Durrani's lawyer: عادل خان درانی کے وکیل نے راکھی ساونت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

author img

By

Published : Feb 13, 2023, 3:54 PM IST

عادل خان درانی کے وکیل نے اداکارہ راکھی ساونت کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ عادل کو ان کے پیسوں کی ضرورت نہیں ہیں کیونکہ وہ اچھے خاندان سے ہیں۔

ادل خان درانی کے وکیل نے راکھی ساونت کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

راکھی ساونت نے اپنے شوہر عادل خان درانی پر کئی سنگین الزامات عائد کیے ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے عدالتی حراست میں بھیجا گیا تھا۔ راکھی ساونت نے عادل پر مارپیٹ اور ان کے فنڈز کا غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔ اب عادل کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ راکھی نے اپنے پہلے 'شوہر' رتیش سے پیسے وصول کیے اور اب عادل کے ساتھ بھی ایسا ہی کر رہی ہیں۔Adil Khan Durrani's lawyer

راکھی اور عادل کی شادی گزشتہ سال مئی میں ہوئی تھی۔ راکھی نے اس سال جنوری میں ان کی شادی کی تصویر کے ساتھاپنے نکاح نامے کی تصویر بھی شیئر کی تھی۔ راکھی کی جانب سے عادل کے خلاف عائد کیے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے ان کے وکیل نیرج گپتا نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا کہ 'یہ سب پہلے سے منصوبہ بند ہے۔ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ راکھی ساونت اتنی کمزور ہیں کہ کوئی بھی لڑکا انہیں مار سکتا ہے اور وہ بغیر ایک لفظ کہے یہ سب برداش کرلیں گی؟ عادل ایک اچھے خاندانی بیک گراؤنڈ سے آتے ہیں اور انہیں راکھی سے پیسے لینے یا ان کی ویڈیوز بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ راکھی کو اپنے پہلے شوہر رتیش سے پیسے ملے تھے جب وہ الگ ہوئے تھے اور اب وہ یہ کام عادل کے ساتھ کر رہی ہیں۔ میں نے ان کے بینک اسٹیٹمنٹ سمیت تمام ثبوت عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔

اسی رپورٹ کے مطابق راکھی نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ عادل نے ان کی برہنہ ویڈیوز شوٹ کیں اور اب اداکارہ کو شک ہے کہ شاید عادل نے ان ویڈیوز کو بیچ دیا ہے۔ راکھی نے کہا ہے کہ وہ طلاق لیں گی کیونکہ عادل نے اسے دھوکہ دیا ہے۔ پچھلے ہفتے عادل کو ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کے لیے لایا گیا تھا اور بعد میں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ راکھی نے عادل کے خلاف مبینہ طور پر حملہ کرنے، ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے، ان کے اوشیوارا کے فلیٹ سے پیسے اور زیورات ان کے علم میں لائے بغیر لے جانے، جہیز کے لیے ہراساں کرنے اور غیر فطری طور پر جسمانی تعلقات قائم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

اب ایک ایرانی طالب علم کی جانب سے جنسی زیادتی کا الزام لگانے کے بعد پیر کو میسور میں عادل کے خلاف ایک اور نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ عادل درانی پر ایران سے تعلیم حاصل کرنے کے لیے میسور آنے والی طالبہ کے ساتھ زیادتی، دھوکہ دہی، دھمکیاں دینے اور بلیک میل کرنے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:Rape Case Against Adil Khan راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کے خلاف ریپ کا مقدمہ درج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.