ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار انوپم کھیر اور نینا گپتا کی فلم 'شیو شاستری بلووا' کی فلم اس جعمہ یعنی 10 فروری کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے۔ اس فلم میں اداکار انوپم کھیر، اداکارہ نینا گپتا، نرگس فخری، شارب ہاشمی، جگل ہنسراج اور دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار اجین وینوگوپالن اور اداکارہ نرگس فخری نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ فلم شیو شاستری بالووا فلم کے بارے میں بات کرتے ہوئے ہدایتکار اجین وینوگوپالن نے کہا کہ 'میں بہت پرجوش ہوں۔ اس کی اسکریننگ دو تین دن پہلے دہلی میں ہوئی تھی۔ لوگوں نے اس فلم کو بہت پسند کیا۔ اس فلم کو بہت اچھا رسپانس ملا ہے۔ میرے خیال میں سب کو یہ فلم دیکھنی چاہیے۔
نرگس نے چار سال بعد بالی ووڈ میں اپنی واپسی پر کہا کہ ' میں بہت پرجوش ہوں۔ کووڈ ختم ہوگیا ہے اور میں اب کام پر واپس آنے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں بڑے پردے پر واپس آنا چاہتی ہوں اور ممبئی میں واپس کر بہت پرجوش ہوں۔ فلم میں اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتےہوئے نرگس نے کہا کہ ' فلم میں میرا تجربہ بہت اچھا رہا۔ میں بہت خوش ہوں. مجھے اسکرپٹ پسند ہے۔ اس فلم میں بہت سی حقیقت بیان کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس فلم کی کہانی بھی بہت ہی متعلقہ ہے۔ جب میں نے اس فلم کی کہانی پڑھی تو مجھے نہ صرف اپنا کردار پسند آیا بلکہ مجھے دوسرے کردار بھی اتنے ہی پسند آئے۔ یہ فلم اچھا پیغام دے گی۔
نرگس نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں کہا کہ 'میرے کردار کا نام سیا ہے۔ اس فلم میں میرا کردار بہت ہی مزاحیہ اور پیار کرنے والا کردار ہے۔ اس فلم میں میرا کردار بہت مختلف اور بالکل حقیقی ہے۔ مجھے امید ہے کہ سب کو میرا کردار بہت پسند آئے گا'۔ جفلم کے ہدایتکار اجین نے بتایا کہ جب انوپم کھیر اور نیتا گپتا کو فلم کی کہانی سنائی تو انہیں یہ بہت پسند آیا۔ اجین کہتے ہیں کہ انوپم کھیر اور نینا گپتا کو فلم کی کہانی بہت پسند آئی۔ انہوں نے بغیر سوچے سمجھے فلم کے لیے فوراً ہاں کر دی اور نہ ہی نرگس نے مجھ سے اپنے کردار کے بارے میں پوچھا۔ مجھ سے یہ بھی نہیں پوچھا گیا کہ میرا کردار کتنا بڑا ہے۔ نرگس نے اس وقت کہا تھا کہ مجھے اسکرپٹ پسند ہے اور میں اس میں اداکاری کرنا چاہتی ہوں۔ میرا کام بہت آسان تھا۔ کیونکہ اسے اسکرپٹ پسند آیا اور اسے پورا پروجیکٹ پسند آیا۔ یہ ایک خوبصورت فلم ہے جو یقیناً ناظرین کو پسند آئے گی۔
نرگس نے انوپم کھیر کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں کہا کہ ' انوپم جی کے ساتھ کام کرنا میرے لیے بہت بڑی بات ہے۔ اس بار مجھے ایک مختلف ماحول ملا۔ سیٹ اور آف اسکرین پر موجود ہر شخص مجھے فیملی جیسا محسوس کرتاا تھا۔ میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا۔ مجھے ان سے بہت زیادہ ترغیب ملتی ہے۔ اس نے مجھے بہت مشورہ دیا ہے۔ یہ فلم دیکھ کر ہر کوئی مسکرائے گا۔