ETV Bharat / entertainment

Mahima Chaudhary خوبصورت مسکراہٹ والی اداکارہ مہیما چودھری - بالی ووڈ کی خبریں

فلم پردیس میں فلم فیئر ایوارڈ پانے والی مہیما چودھری نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں دل کیا کرے، داغ دی فائر، پیار کوئی کھیل نہیں، دھڑکن، دیوانے، لجا، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر، دل ہے تمہارا، سایا، تیرے نام، باغبان وغیرہ شامل ہے۔ Mahima Chaudhry Birth anniversary

Etv Bharatمہیما چودھری: یوم پیدائش پر خاص
Etv Bharatmمہیما چودھری: یوم پیدائش پر خاص
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 13, 2023, 4:20 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مہیما چودھری آج 50 برس کی ہوگئیں۔ بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مہیما چودھری جو طویل عرصہ سے فلمی پردے سے دور ہیں، آج اپنی 50 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ مہیما نے بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کے ساتھ کام کرکے خوب سرخیاں بٹوریں اور ناظرین کے دلوں میں اپنی شناخت بنائی۔ مہیما چودھری کی پیدائش 13 ستمبر 1973 کو دارجلنگ میں ہوئی۔ ان کا حقیقی نام ریتو چودھری ہے۔ انہوں نے دسویں کلاس تک ڈاؤن ہل کرسنگ میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں دارجلنگ کے لوریٹو کالج سے تعلیم حاصل کی۔ سال 1990 میں انہوں نے پڑھائی چھوڑ کر ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا کیریئر بنانا شروع کیا اور اس دوران کئی اشتہارات میں نظر آئیں، جن میں سب سے مشہور اشتہار پیپسی کا ہے جس میں وہ عامر خان اور ایشوریا رائے کے ساتھ تھیں۔

مہیما چودھری نے میوزک چینلز میں وی جے کے طور پر بھی کام کیا، جہاں انہیں سبھاش گھئی نے نوٹس کیا اور انھیں 1997 میں ریلیز اپنی فلم پردیس میں بریک دیا۔ اس طرح مہیما چودھری نے فلم پردیس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم کی ہدایت سبھاش گھئی نے کی تھی اور اس میں شاہ رخ خان لیڈ رول میں تھے۔

فلم پردیس باکس آفس پر کامیاب رہی اور مہیما بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ سے نوازیں گئیں۔ فلم پردیس کے علاوہ مہیما نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں دل کیا کرے، داغ دی فائر، پیار کوئی کھیل نہیں، دھڑکن، دیوانے، کروکشیترا، کھلاڑی 420، لجا، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر، اوم جے جگدیش، دل ہے تمہارا، سایا، تیرے نام، باغبان، ایل او سی کارگل، دوبارہ، ضمیر، کچھ کھٹا کچھ میٹھا، سہر، فلم اسٹار، ہوم ڈیلیوری، سینڈویچ، کڑیوں کا ہے زمانہ، گمنام، ڈارک چاکلیٹ، جیسی فلمیں شامل ہیں۔

مہیما چودھری کو فلم پردیس کے لیے فلم فیئر اور زی سنے کا بہترین ڈیبیو اداکارہ ایوارڈ، فلم دھڑکن کے لیے سنسوئی ایوارڈ کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ، فلم دل کیا کرے کے لیے فلم فیئر کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مہیما چودھری کی شادی بزنس مین بابی مکھرجی سے ہوئی تھی لیکن ان کی شادی زیادہ لمبی نہیں چل سکی اور دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

مزید پڑھیں: Mahima Chaudhary Brest Cancer: بریسٹ کینسر کو شکست دے کر مہیما چودھری سیٹ پر لوٹیں، انوپم کھیر نے ویڈیو شیئر کی

مہیما کو کینسر کا عارضہ لاحق ہوگیا تھا اس سے صحتیاب ہونے کے بعد مہیما نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی بیٹی دو مہینے تک اسکول نہیں گئی تھی۔ انہوں نے اپنے اس مرض کی جانکاری اپنے گھروالوں کو نہیں دی تھی۔ نوے کی دہائی میں اپنی خوبصورت مسکان سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ مہیما چودھری آج فلمی پردے سے غائب ہیں اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہیں۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.