ممبئی: مکمل برہنہ بدن کی نمائش کے معاملے میں اداکار رنویر سنگھ نے ان کے خلاف داخل ایف آئی آر کے سلسلے میں پولیس کی جانب سے سمن کیے جانے پر حاضر ہونے کے لیے دو ہفتوں کی مہلت طلب کی ہے۔Ranveer Singh Nude Photoshoot
اس بات کی اطلاع ایک پولیس افسر نے دی۔ اداکار کو 22 اگست بروز پیر کو مقامی چمبور پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کا سمن دیا گیا تھا لیکن رنویر کے وکیل نے آج ایک تحریری درخواست دیے کر پیر کو حاضر ہونے پر معزوری ظاہر کرتے ہوئے دوہفتوں کی مہلت طلب کی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ نئی تاریخ طے کرنے کے بعد پولیس کی جانب سے تازہ سمن جاری کیے جائیں گے۔
اس سے قبل ممبئی پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 'اداکار رنویر سنگھ نے اپنی عریاں تصاویر آن لائن پوسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک میگزین میں بھی شائع کیں اور ان سے پیسے کمائے، ساتھ ہی انہوں نے نوجوان نسل کو خراب کرنے اور معاشرے کو خراب کرنے کی کوشش کی۔ مزید یہ کہ اس کی حرکتوں سے خواتین کے ذہنوں میں شرمندگی کا احساس پیدا ہوا۔ اس لیے شکایت کنندہ کے بیان کی بنیاد پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Ranveer Singh's Nude Photoshoot:رنویر سنگھ کے خلاف ایف آئی آر سمیت ایک اور شکایت درج
یو این آئی