ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے منگل کو اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کے معاملے میں ضمانت دے دی۔ خصوصی جج اے اے جوگلیکر نے اداکار کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے ضمانت منظور کی۔Armaan Kohli Gets Bail in Drug Case
28 اگست کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ارمان کے گھر پر چھاپہ مار کر 1.3 گرام کوکین برآمد کی جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ اداکار نے عدالت سے ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس سے تھوڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ہے اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ عدالت نے ان کی بات مانتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا۔ اداکار ارمان کوہلی کو منشیات کے معاملے میں طویل تفتیش کے بعد این سی بی نے گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز این سی بی نے ارمان کوہلی کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ اس دوران ان کے گھر سے منشیات برآمد ہوئی۔
واضح رہے کہ ارمان کو محکمہ ایکسائز نے سال 2018 میں اسکاچ وہسکی کی 41 بوتلیں رکھنے پر گرفتار کیا تھا۔ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ قانون کے مطابق 12 بوتلیں رکھنے کی اجازت ہے، لیکن ارمان کے پاس سے برآمد ہونے والی 41 بوتلوں نے ان کی مشکلات کو بڑھا دیا۔ ان 41 بوتلوں میں غیر ملکی برانڈز بھی شامل تھیں۔
اداکار کے فلمی کیریئر کے بارے میں بات کی جائے تو وہ زیادہ خاص نہیں رہے۔ ارمان کے والد مشہور فلم ساز راجکمار کوہلی ہیں، اس کے باوجود وہ زیادہ کمال نہیں کر سکے۔ ارمان زیادہ تر فلموں میں سائیڈ رول میں نظر آئے۔ اس کے ساتھ وہ اپنی گرل فرینڈ پر حملہ کرنے کے الزام میں بھی گرفتار کیے گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: Drugs Case: اداکار ارمان کوہلی کو این سی بی نے گرفتار کیا