ETV Bharat / entertainment

Anurag Kashyap on Abhishek Bachchan: 'ابھیشک بچن اپنے کریئر کی شروعات میں بہت بگڑے ہوئے تھے' - ابھیشیک بچن بگڑے ہوئے تھے

انوراگ کشیپ نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ابھیشیک بچن 'شروع میں بہت بگڑے ہوئے تھے، ہر چیز کا مذاق اڑاتے تھے اور چیزوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے۔' انوراگ کشیپ نے ابھیشیک کے ساتھ سال 2004 میں یووا میں ڈائیلاگ رائٹر کے طور پر کام کیا تھا اور سال 2018 میں انوراگ کشیپ نے فلم من مرضیاں میں ابھیشیک کے ساتھ کام کیا تھا۔

ابھیشک بچن اپنے کیرئیر کی شروعات میں بہت بگڑے ہوئے تھے

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 12:49 PM IST

انوراگ کشیپ نے ایک نئے انٹرویو میں اداکار ابھیشیک بچن کے ساتھ کام کرنے کا اپنا تجربہ شیئر کیا۔ فلمساز نے کہا کہ ابھیشیک فلم انڈسٹری میں اپنے ابتدائی برسوں کے دوران 'بہت بگڑے' ہوئے تھے۔ انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ ٹیلی ویژن شو یودھ میں کام کرنے کو بھی یاد کیا اور بتایا کہ انہوں نے امیتابھ بچن کو اپنی اداکاری میں تھوڑی تبدیلی لانے کو کہا تھا۔ انوراگ کہتے ہیں کہ امیتابھ 'تنقید کو مثبت طریقے سے لیتے ہیں'۔Anurag Kashyap on Abhishek Bachchan

انوراگ کشیپ نے ابھیشیک کے ساتھ یووا (2004) میں ڈائیلاگ رائٹر کے طور پر کیا تھا اور اس کے بعد سال 2018 میں انہوں نے فلم من مرضیاں میں ان کے ساتھ کام کیا تھا۔ انوراگ نے کہا کہ اداکار جب ان کے ساتھ پہلی بار کام کر رہے تھے تب ابھیشیک اپنے کام کو سنجیدگی سے نہیں لیتے تھے۔ تاہم اب والے ابھیشیک بالکل مختلف ہیں، جن کے ساتھ انہوں نے من مرضیاں میں کام کیا تھا۔ منی رتنم کی فلم یووا میں ابھیشیک کے ساتھ اجے دیوگن، وویک اوبرائے، رانی مکھرجی، کرینہ کپور اور ایشا دیول اہم کردار میں تھے، وہیں من مرضیاں میں ابھیشیک کو تاپسی پنو اور وکی کوشل کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

انوراگ کشیپ نے للنٹاپ کے ساتھ دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ' ہم (ابھیشیک اور انوراگ) نے یووا پر ایک ساتھ کام کیا تھا۔ میں نے اس فلم کے ڈائیلاگ لکھے تھے، میرا بھائی بھی اس میں اے ڈی تھا اور ہم نے ابھیشیک کے ساتھ اس فلم کی ڈبنگ پر بھی کام کیا تھا۔ وہ بہت محنتی، بامہذب انسان ہے اور جسے کھانا بے حد پسند ہے۔ لیکن وہ شروع شروع میں بہت بگڑے ہوئے تھے۔ وہ ہر چیز کا مذاق اڑاتا تھا، باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا تھا۔ لیکن لوگ بڑے ہوتے ہیں اور وہ بڑے ہوئے اور سمجھدار ہوئے۔ وہ والا ابھیشیک اور یہ والا ابھیشیک جس کے ساتھ میں نے من مرضیاں میں کام کیا ہے وہ دو بالکل مختلف لوگ ہیں'۔

امیتابھ کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے انوراگ نے ان کے ساتھ اپنے ایک تجربہ کے بارے میں بتایا کہ جب انہوں نے امیتابھ بچن کو یودھ میں سپراسٹار امیتابھ بچن کی طرح نہیں بلکہ اپنی اداکاری میں تھوڑا ٹھہراؤ لانےکے لیے کہا تھا تب امیتابھ نے اس پر کیسا ردعمل ظاہر کیا تھا۔ انوراگ نے اسی انٹرویو میں کہا کہ ' وہ تنقید کو مثبت طریقے سے لیتے ہیں۔ میں نے دیکھا کہ وہ بالکل سپراسٹار امیتابھ بچن کے اسٹائل میں پرفارم کر رہے تھے لیکن مجھے ان کی اداکاری کچھ زیادہ حقیقی چاہیے تھی اور یہی میں نے ان سے کہا تھا'۔

انوراگ ٹی وی شو یودھ کے تخلیقی ہدایت کار تھے۔ اس میں اداکارہ ساریکا، ذاکر حسین، مونا واسو، نوازالدین صدیقی اور کے کے مینن بھی تھے۔ یودھ کا پریمیئر 2014 میں سونی انٹرٹینمنٹ ٹیلی ویژن پر ہوا۔ انوراگ کی فلم آلموسٹ پیار ود ڈی جے محبت 3 فروری کو ریلیز ہوئی تھی۔ میوزیکل رومانٹک ڈرامہ جسے انوراگ نے لکھا ہے اور اس کی ہدایتکاری بھی کی ہے۔ اس میں الایا ایف کے ساتھ کرن مہتا ہیں، جو ان کی پہلی فلم ہے۔

مزید پڑھیں:Anurag kashyap on Sanjay Leela Bhansali: فلم بلیک کے بعد سنجے لیلا بھنسالی نے مجھ سے بات کرنا بند کردیا تھا، انوراگ کشیپ کا انکشاف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.