ممبئی: بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے جمعرات کو اپنی ویب سیریز 'بریتھ: انٹو دی شیڈو' سیزن 2 کے آفیشل ٹریلر کی نقاب کشائی کی۔ انسٹاگرام پر ابھیشیک نے ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'سائے کا کھیل اب شروع ہوا ہے، ٹریلر ابھی ریلیز جاری کردیا گیا ہے'۔ مینک شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی اس ویب سیریز میں ابھیشیک بچن، نتھیا مینن، امیت سادھ، سیامی کھیر اور نوین کستوریہ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ آئندہ سیزن 9 نومبر 2022 سے ایمیزون پرائم ویڈیو پر خصوصی طور پر نشر ہونے کے لیے تیار ہے۔Breathe: Into the shadows 2' Trailer
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
نئے سیزن کے بارے میں بات کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے کہا کہ' سیزن ون میں شروع ہوا کھیل ناظرین کو سیزن 2 میں اور بھی زیادہ خطرناک راستے پر لے جائے گا۔ اس سیزن میں تمام کردار کی گہرائی دیکھنے کو ملے گی ۔ ناظرین نے سیکوئل کے لیے دو سال انتظار کیا اور اس سیزن میں انہیں اس انتظار کا پھل ملے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ سیزن 2 آخر کار بہت سے رازوں اور دماغی کھیلوں سے پردہ اٹھانے والا ہے۔ مجھے امید ہے کہ دنیا بھر کے ناظرین اس سے لطف اٹھائیں گے'۔
سیزن 2 کے بارے میں امیت سدھ نے کہا کہ ' بریتھ: انٹو دی شیڈوز کا دوسرا سیزن مزید پیچیدہ ہونے والا ہے۔ پہلی قسط سے ہی بریتھ میری زندگی کا ایک بہت بڑا حصہ بن گیا ہے۔ پہلے سیزن میں جہاں ہم نے کہانی ختم کی تھی، وہاں سے ہم نے اسے دوبارہ شروع کیا ہے۔ یہ ایک بہترین تجربہ رہا ہے اور میں ناظرین کا ردعمل دیکھنے کے لیے پرجوش ہوں۔ میں کہانی کے بارے میں مزید نہیں کہہ سکتا لیکن صرف ایک بات بتا سکتا ہوں کہ اس سیزن میں وہ دیکھنے کو ملے گا جس کی توقع نہیں تھی'