ETV Bharat / entertainment

Abhishek Bachchan Maldives vacation: ابھیشیک بچن نے مالدیپ سے اپنی خوبصورت بیوی ایشوریہ رائے بچن کی تصویر شیئر کی - ایشوریہ رائے بچن کی مالدیپ سے تصویر

ابھیشیک بچن نے اپنی 47ویں سالگرہ مالدیپ میں اپنی اہلیہ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ منائی۔

ابھیشیک بچن نے مالدیپ سے اپنی خوبصورت بیوی ایشوریہ رائے بچن کی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Feb 8, 2023, 1:01 PM IST

Updated : Feb 8, 2023, 1:07 PM IST

ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن بالی ووڈ کے مشہور جوڑوں میں سے ایک ہیں۔ وہ ہمیشہ اپنے انداز سے لوگوں کا دل جیت لیتے ہیں۔ حال ہی میں اداکار ابھیشیک بچن کو اپنی فیملی کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا تھا۔ دراصل ابھیشیک اپنی سالگرہ منانے کے لیے اپنی بیوی ایشوریہ اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ مالدیپ روانہ ہوئے جہاں انہوں نے اپنی 47 ویں سالگرہ منائی۔ Abhishek Bachchan Maldives vacation

ابھیشیک نے منگل کو اپنی چھٹیوں کی تصاویر کی ایک سیریز شیئر کی۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ ایشوریہ کی بھی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ شاندار لگ رہی ہیں۔ یہ تصویر کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے یہ تصویر کینڈل لائٹ ڈنر کے موقعے پر لی ہے۔ ابھیشیک نے اپنے اس چھٹی کی پہلی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ 'سورج کے گرد ایک اور سفر کا جشن شروع!!! ویک اینڈ شاندار تھا۔ میں @stregismaldives کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے اسے میرے لیے اتنا یادگار بنایا۔ ہم نے بہت اچھا وقت گزارا۔ خوبصورت نظارے، خوبصورت لوگ'

اس کے بعد انہوں نے تصاویر کے دوسرے سیٹ کو کیپشن کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'کچھ اور خوبصورت نظارے۔۔۔خاص طور پر آخری والا'۔

واضح رہے کہ ایشوریہ رائے بچن نے ابھیشک بچن کی 47 ویں سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے نام ایک پیار بھرا پیغام لکھا۔ ایشوریہ نے لکھا کہ ' سالگرہ مبارک آج اور ہمیشہ'۔

ابھیشیک بچن 5 فروری کو 47 سال کے ہو گئے ہیں ۔ اداکار کو آخری بار سال 2022 میں آئی فلم دسویں میں دیکھا گیا تھا، جو نیٹفلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کو شائقین کی جانب سے بے حد پسند بھی کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وہ جلد ہی اجے دیوگن اور تبو کی فلم بھولا میں نظر آئیں گے۔ اداکار کے پاس ایک اور پروجیکٹ گھومر بھی ہے۔

مزید پڑھیں:Happy Birthday Abhishek Bachchan اداکارابھیشیک بچن 47 سال کے ہو گئے

Last Updated : Feb 8, 2023, 1:07 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.