ETV Bharat / entertainment

Abhishek Bachchan Returns from Cannes: کانز فلم فیسٹیول سے بری خبر لے کر گھر لوٹے ابھیشیک بچن - اکبر شاہ پور والا کے انتقال پر ابھیشیک بچن

ابھیشیک بچن کانز فلم فیسٹیول 2022 سے ایک افسوسناک خبر لے کر وطن واپس لوٹے ہیں۔ جذباتی ہو کر انہوں نے اپنی زبانی ساری کہانی سنائی۔ Abhishek Bachchan Returns from Cannes

کانز فلم فیسٹیول سے بری خبر لے کر گھر لوٹے ابھیشیک بچن

author img

By

Published : May 23, 2022, 12:42 PM IST

حیدرآباد: ہندی سنیما کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے گھر سے بری خبر آگئی ہے۔ دراصل ابھیشیک بچن حال ہی میں کانز فلم فیسٹیول 2022 سے اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن کے ساتھ بھارت واپس لوٹے ہیں۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریہ کے گھر پہنچتے ہی انہیں یہ بری خبر ملی۔واضح رہے کہ ابھیشیک بچن نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ ان کے کپڑے بنانے والے مشہور سوٹ اسٹائلسٹ اکبر شاہ پور والا کا انتقال ہوگیا ہے۔ Abhishek Bachchan Returns from Cannes

اپنے انسٹاگرام پر اس بری خبر کو سناتے ہوئے ابھیشیک بچن نے لکھا کہ 'ایک بری خبر کے ساتھ گھر واپس لوٹا ہوں، فلمی دنیا کے عظیم لیجینڈوں میں سے ایک اکبر شاہ پور والا انتقال کر گئے، میں انہیں اکی انکل کے نام سے پکارتا تھا، جہاں تک مجھے یاد ہے انہوں نے میرے والد کے لیے کاسٹیوم اور ان کے زیادہ تر سوٹ بنائے تھے، ساتھ ہی کئی فلموں میں انہوں نے میرے لیے بھی کاسٹیوم بنائے تھے۔ انہوں نے ذاتی طور پر بچپن میں میرے لیے میرا پہلا سوٹ بنایا تھا، جو میرے پاس ابھی بھی ہے، اس کے ٹکس کو میں نے فلم ' ریفیوجی' کے پریمئیر کے موقع پر پہنا بھی تھا'۔

ابھیشیک مزید لکھتے ہیں 'اگر وہ خود آپ کا سوٹ کاٹتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ وہ آپ سے واقعی محبت کرتے ہیں، وہ ہمیشہ مجھے کہتے تھے کہ 'سوٹ کاٹنا صرف سلائی نہیں ہے، یہ ایک جذبہ بھی ہے، جب آپ میرا سوٹ پہنتے ہیں، ہر ٹانکے کو پیار سے بناتا ہوں اور وہ میری دعاؤں سے بھرا ہوا ہے۔ میرے لیے وہ اس دنیا کا بہترین سوٹ بنانے والے شخص تھے، اکی انکل، جو سوٹ آپ نے میرے لیے بنایا تھا، آج رات میں ان میں سے ایک پہنوں گا اور خود کو خوش قسمت محسوس کروں گا! آپ کی روح کو سکون ملے'۔

ابھیشیک بچن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر بھی شیئر کی ہے، جو اس سوٹ کی ہے، جسے آنجہانی کاسٹیوم ڈیزائنر اکبر نے بنایا تھا، جس پر انگریزی میں اکبر کا نام لکھا ہوا ہے۔اس کے ساتھ ہی امیتابھ بچن، کرن جوہر اور شویتا نندا سمیت کئی مشہور شخصیات نے اکبر شاہ پور والا کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: کانز 2022 کے تیسرے دن ایشوریہ نے گلابی گاؤن میں جلوے بکھیرے

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اپنی اہلیہ ایشوریہ رائے بچن اور بیٹی آرادھیا کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول 2022 میں شرکت کرنے پہنچے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.