ETV Bharat / entertainment

Abdu Rozik set to enter Bigg Boss OTT 2: عبدو روزک بطور وائلڈ کارڈ بگ باس او ٹی ٹی 2 میں انٹری کریں گے - عبدو روز بگ باس او ٹی ٹی 2 میں داخل

عبدو روزک بگ باس او ٹی ٹی کے جاری دوسرے سیزن میں ایک بار پھر اپنی مٹھاس سے شائقین کا دل جیتنے کو تیار ہیں۔ وہ شو میں بطور وائلڈ کارڈ انٹری لیں گے۔

عبدو روزک بطور وائلڈ کارڈ بگ باس او ٹی ٹی 2 میں انٹری کریں گے

author img

By

Published : Jun 29, 2023, 4:24 PM IST

ممبئی: تاجکستان کے گلوکار عبدو روزک بگ باس او ٹی ٹی کے جاری دوسرے سیزن میں جلد نظر آنے والے ہیں۔بگ باس 15 میں اپنے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے عبدو شو میں وائلڈ کارڈ کنٹیسٹنٹ کے طور پر داخل ہوں گے۔ شو کی میزبانی کوئی اور نہیں بلکہ سلمان خان کر رہے ہیں۔ Abdu Rozik all set to enter Bigg Boss OTT 2

عبدو بگ باس او ٹی ٹی 2 میں قدم رکھنے کے بارے میں پرجوش نظر آئے۔ عبدو نے کہا کہ 'میں واقعی بگ باس او ٹی ٹی 2 میں آکر بہت خوش ہوں اور تمام شائقین کو ایک بار پھر تفریح فراہم کرنے پر پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔ بی بی او ٹی ٹی 2 ٹرینڈ کر رہا ہے اور میں میں اپنے پسندیدہ بھائی جان سمیت سب سے ملنے کا مزید انتظار نہیں کر سکتا۔ سواگت نہیں کروگے ہمارا؟'

بگ باس او ٹی ٹی کا دوسرا سیزن 17 جون سے شروع ہوا۔ گھر کے اندر بند ہونے والے کنٹیسٹنٹ میں اویناش سچدیو، بیبیکا دھروے، جیا شنکر، فلق ناز، آکانکشا پوری، جد حدید، سائرس بروچا، منیشا رانی، ابھیشیک ملہان اور پوجا بھٹ شامل ہیں۔

بگ باس میں یہ پہلا موقع تھا کہ شو کے پریمیئر کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر کسی کنٹیسٹنٹ کو بے دخل کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا انفلوینسر پونیت سپراسٹار، جو اپنے عجیب و غریب ویڈیوز کے لیے مشہور ہیں، بگ باس کے حکم کی نافرمانی کے بعد انہیں 24 گھنٹے کے اندر شو سے ہٹا دیا گیا۔ شو کے میکرز نے ان کی شو میں داخل ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی باہر کا دروازہ دکھا دیا۔ یہ اس وقت ہوا جب پونیت کو بگ باس کی جانب سے شو پروڈیوسر کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے اور گھر کی جائیداد کو تباہ کرنے پر سخت وارننگ ملی تھی ۔اس کے بعد اب تک دو لوگ شو سے باہر ہوچکے ہیں۔ پونیت کے بعد پلک پرسوانی کو مداحوں کے ووٹوں کی بنیاد پر نکال دیا گیا۔ اس کے بعد عالیہ صدیقی کو بھی ہفتے کے وسط میں اچانک شو سے باہر نکال دیا گیا۔

مزید پڑھیں:Salman Khan has been biased : عالیہ صدیقی کا سلمان خان پر بگ باس او ٹی ٹی 2 میں متعصبانہ رویہ رکھنے کا الزام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.