حیدرآباد: آیوشمان کھرانہ کی نئی فلم 'این ایکشن ہیرو' سے ملائیکا اروڑہ پر فلمایا گیا آئٹم سانگ 'آپ جیسا کوئی' آج ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس گانے میں ملائیکا اروڑہ گلیمرس انداز میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس سے قبل 11 نومبر کو فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا تھا، جس میں ملائیکا اروڑہ کے اس آئٹم نمبر کی ایک جھلک دیکھنے کو ملی تھی۔ تب سے شائقین اس گانے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ یہاں ملائیکا بھی طویل عرصے کے بعد کسی گانے میں نظر آ رہی ہیں۔Aap Jaisa Koi Song out
فلم 'این ایکشن ہیرو' کا آئٹم سانگ 'آپ جیسا کوئی' ایک ریمکیس گانا ہے، جسے میوزک ڈائریکٹر تنشک باغچی نے دوبارہ بنایا ہے۔ اس گانے کو زہرہ ایس کے اور التمش ایف پی نے گایا ہے۔ یہ گانا اداکار فیروز خان اور زینت امان کی فلم 'قربانی' (1980) کے گانے 'آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے' کا نیا ورژن ہے۔ یہ نغمہ زینت امان پر فلمایا گیا تھا، جس کی آواز مشہور پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسین نے دی تھی۔ اس نغمہ میں زینت امان کا گلیمرس انداز لوگوں کو بے حد پسند آیا تھا۔ وہیں اس نغمے کے لیے نازیہ حسین کو فلم فئیر کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
اس سے قبل 11 نومبر کو فلم کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا۔ آیوشمان کھرانہ فلم میں مانو نامی فلمی اداکار کے کردار میں ہیں، جسے وکی سولنکی نامی شخص کے قتل کیس کا ملزم سمجھا جاتا ہے۔ اداکار جیدیپ اہلاوت وکی سولنکی کے بھائی کے کردار میں ہیں جو اپنے بھائی کے موت کا بدلا لینے کے لیے آیوشمان کے جان پیچھے ہے۔ جے دیپ کو لگتا ہے کہ اس کے بھائی کی موت آیوشمان یعنی مانو نے کی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار ایوشمان کھرانہ کی فلم میں کیمیو کرتے نظر آئیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پہلی بار اکشے اور آیوشمان بڑے پردے پر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
واضح رہے کہ فلم کا پہلا نغمہ جیدا نشہ 17 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔ یہ بھی ایک ریمکس گانا ہے اور اسے نورا فتحی پر فلمایا گیا ہے۔
آیوشمان کھرانہ اور جیدیپ اہلاوت کی اس فلم کو لے کر ناظرین بہت پرجوش ہیں۔ یہ فلم 2 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ کلر یلو پروڈکشن اور ٹی سیریز کے بینر تلے آنند ایل رائے، بھوشن کمار اور کرشنا کمار کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی ہدایتکاری انیرودھ ائیر نے کی ہے۔