ETV Bharat / entertainment

Laal Singh Chaddha's Second Song: لال سنگھ چڈھا کا دوسرا نغمہ ' میں کی کراں' ریلیز - لال سنگھ چڈھا کا دوسرا نغمہ میں کی کراں ریلیز

فلم لال سنگھ چڈھا کا پہلا نغمہ ' کہانی' کو لانچ کرنے کے بعد عامر خان نے جمعرات کے روز موسیقی کے شائقین کو ایک اور تحفہ دیا ہے اور اپنی فلم کا دوسرا نغمہ' میں کی کراں' بھی ریلیز کردیا ہے۔ Laal Singh Chaddha's Second Song

لال سنگھ چڈھا کا دوسرا نغمہ ' میں کی کراں' ریلیز

author img

By

Published : May 12, 2022, 1:38 PM IST

ممبئی: مشہور گلوکار سونو نگم کی آواز سے سجی اور نغمہ نگار امیتابھ بھٹاچاریہ کی لفظوں سے بُنی عامر خان کی آئندہ فلم 'لال سنگھ چڈھا' کا دوسرا نغمہ ' میں کی کراں' کو ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس نغمہ کو پریتم نے کمپوز کیا ہے، جس کی خوبصورتی اس کی سادگی میں پنہاں ہے۔ جہاں عامر خان نے فلم کے پہلے نغمہ' کہانی'کو ایک نئے انداز میں پیش کیا تھا، وہیں اس دوسرے نغمہ کو بھی خاص انداز میں پیش کیا ہے۔ عامر نے اس نغمہ کی ریکارڈنگ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں سونو نگم اس نغمہ کو اپنی خوبصورت آواز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اداکار و پروڈیوسر عامر خان اور سونو نگم نے ریڈ ایف ایم پر یہ نغمہ لانچ کیا اور انہوں نے 'میں کی کراں' کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ Laal Singh Chaddha's Second Song Main Ki Karan

سونو نگم جنہوں نے اس سے پہلے بھی عامر خان کی فلموں کے لیے اپنی آواز دی ہے، وہ بتاتے ہیں کہ ' جب پریتم نے اس گانے کے لیے مجھ سے رابطہ کیا تو اس نے مجھے بتایا کہ عامر خان چاہتے ہیں کہ صرف میں ہی یہ گانا گاؤں۔ میں اس سے پہلے بھی عامر کے لیے اپنی آواز دے چکا ہوں اور وہ تمام نغمہ سپرہٹ ہوئے ہیں اور شائقین کی طرف سے بہت پیار ملا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ ' میں کی کراں بھی ہمارے اس سفر میں ایک کامیابی بن کر سامنے آئے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان نے 'لال سنگھ چڈھا' کے گانوں کی ویڈیو ریلیز نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے بلکہ اس کے بجائے صرف آڈیو جاری کیا ہے۔

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

مزید پڑھیں: Laal Singh Chaddha First Song Release: عامر خان نے اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کا پہلا نغمہ ریلیز کیا

اداکار اور پروڈیوسر نے موسیقاروں اور موسیقی کو فلم کا مرکزی حصہ دینے کا فیصلہ اس امید میں کیا ہے کہ اس سے نہ صرف موسیقی صنعت کو بڑے پیمانے پر ان کی کوششوں کو اجاگر کیا جائے گا بلکہ شائقین کو اصل معنی میں ان کے نغموں سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔ 'لال سنگھ چڈھا' کو عامر خان پروڈکشنز، ویاکام 18 اسٹوڈیوز اور پیراماؤنٹ پکچرز نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 11 اگست کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.