ETV Bharat / entertainment

Javed Khan Amrohi's Demise عامر خان نے اداکار' جاوید خان امروہی' کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

author img

By

Published : Feb 15, 2023, 4:08 PM IST

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اداکار جاوید خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دونوں نے فلم لگان میں ایک ساتھ کام کیا تھا

عامر خان نے اداکار' جاوید خان امروہی' کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

ممبئی: ٹی وی کلاسک شو 'نکڑ'، عامر خان کی سپرہٹ فلم 'لگان' اور شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم 'چک دے انڈیا' جیسی متعدد ہٹ فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اداکار جاوید خان امروہی انتقال کر گئے ہیں۔ اداکار نے 14 فروری کو آخری سانس لی۔ معروف فنکار جاوید کے انتقال سے فلم انڈسٹری کو صدمہ پہنچا ہے اور فلمی شخصیات اداکار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی عامر خان نے بھی جاوید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جاوید خان نے عامر خان کی فلم 'لگان' میں شاندار کام کیا۔Javed Khan Amrohi's Demise

عامر خان کے پروڈکشن ہاؤس 'عامر خان پروڈکشن' نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر اداکار جاوید خان کو خراج تحسین پیشن کیا ہے۔ اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ 'جاوید جی، آپ کمرے کو خوشی اور گرمجوشی سے بھرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوئے۔آپ اچھے دل اور توانائی سے بھرپور انسان تھے اور یہ چیز ہمیشہ یاد رہے گی'۔ آپ کو بتا دیں کہ جاوید خان کو عامر خان اور سلمان خان کی آئیکونک کامیڈی فلم 'انداز اپنا اپنا' میں بھی دیکھا گیا تھا۔

فلم 'لگان' میں جاوید خان نے اہم کردار ادا کیا تھا جس کی کافی تعریف کی گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ فلم آسکر میں گئی اور جاوید کو بہترین معاون اداکار کے لیے نامزد بھی کیا گیا۔ جاوید نے اپنے طویل فلمی کیریئر میں 150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ وہ تھیٹر کے فنکار تھے- جاوید کو شکتیمان سمیت دور درشن کے کئی ٹی وی شوز میں بھی دیکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے تھیٹر کے دنوں میں تجربہ کار اداکارہ شبانہ اعظمی کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔ جاوید خان نے 1973 میں فلم جلتے بدن سے فلمی دنیا میں قدم رکھا۔ جاوید آخری بار فلم 'سڑک-2' (2020) میں نظر آئے تھے۔

مزید پڑھیں:Actor Javed Khan Amrohi Dies: لگان فلم کے اداکار جاوید خان انتقال کرگئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.