ETV Bharat / entertainment

Jawan advance booking in Us: امریکہ میں شاہ رخ خان کی فلم جوان کی ایک ماہ قبل ایڈوانس بکنگ شروع - جوان کی ریلیز تاریخ

شاہ رخ خان کی آئندہ فلم جوان 7 ستمبر کو بڑے پردے پر ریلیز ہونے والی ہے۔ جہاں فلم کی ریلیز میں تقریبا ایک مہینہ باقی ہے، وہیں امریکہ میں فلم کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوگئی ہے۔

امریکہ میں شاہ رخ خان کی فلم جوان کی ایک ماہ قبل ایڈوانس بکنگ شروع

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 7:08 PM IST

حیدرآباد: شاہ رخ خان کی آنے والی فلم 'جوان' آئندہ ایک ماہ میں ریلیز ہونے والی ہے اور امریکہ میں اس کی ایڈوانس بکنگ شروع ہوچکی ہے۔ یہ فلم 2 ڈی اور آئی میکس دونوں فارمیٹس میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ میکرز کا مقصد فلم کو امریکہ میں تقریبا 1000 اسکرینز پر ریلیز کرنا ہے۔Jawan advance booking in Us

امریکہ کے معروف تھیٹروں میں سے ایک اے ایم سی نے اپنی ویب سائٹ پر اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ فی الحال ان کے پاس انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ جوان کے باقاعدہ 2 ڈی اور آئی میکس دونوں ورژن میں شوز موجود ہیں۔ تھیری اور مرسل جیسی فلم کے لیے مشہور ایٹلی نے اس فلم کی ہدایتکاری کی ہے۔ اس آئندہ پین انڈیا فلم میں نینتھارا اور وجے سیتھوپتی بھی اہم کردار میں ہیں۔ جوان کو شاہ رخ خان اور گوری خان نے گورو ورما کے ساتھ مل کر اپنے بینر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے تحت پروڈیوس کیا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز شاہ رخ خان نے مداحوں کے ساتھ فلم سے اپنی ایک خوفناک اور زبردست پوسٹر شیئر کی اور یاد دلایا کہ جوان کی ریلیز میں صرف ایک ماہ باقی ہے۔ اس حالیہ پوسٹر میں اداکار کو گنجے اوتار میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس کے بعد شاہ رخ خان کے ذریعہ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیے گئے ایک ویڈیو میں فلم سے ان کی کئی جھلک کو شامل کیا گیا ہے۔

جوان کے ٹریلر کی نقاب کشائی 10 جولائی کو کی گئی تھی، جس میں شاہ رخ خان کے چار مخصوص جھلک دیکھنے کو ملی۔ فلم سات ستمبر کو بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے۔ فلم کا پہلا گانا زندہ بندہ کو بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:1 month To Jawan: شاہ رخ خان نے جوان کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بتایا' فلم کی ریلیز کو ابھی ایک مہینہ باقی'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.