ETV Bharat / entertainment

Satish Kaushik Death اداکار ستیش کوشک کے شاندار کرئیر پر ایک نظر - ستیش کوشک کا کرئیر

مسٹر انڈیا میں کلینڈر اور دیوانہ مستانہ میں پپو پیجر کا کردار ادا کرنے والے مقبول اداکار ستیش کوشک کی دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت واقع ہوگئی ہے۔ ستیش کوشک کے بہترین کرئیر پر ایک نظر Satish Kaushik Death

ستیش کوشک کے شاندار کرئیر پر ایک نظر
ستیش کوشک کے شاندار کرئیر پر ایک نظر
author img

By

Published : Mar 9, 2023, 10:25 AM IST

ہندی سنیما کے مشہور اداکار، ہدایتکار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر ستیش کوشک کی موت کی خبر نے پورے فلم انڈسٹری کو صدمے میں ڈال دیا ہے۔ اداکار اور فلم ساز ستیش کوشک کا بدھ کو 66 سال کی عمر میں دہلی میں انتقال ہو گیا۔ ستیش دہلی میں تھے جب انہیں کار میں سفر کے دوران دل کا دورہ پڑا۔ اطلاع کے مطابق ان کی لاش جمعرات کو ممبئی لائی جائے گی۔

آج صبح ان کے عزیز دوست اور اداکار انوپم کھیر نے ٹویٹ کے ذریعہ ان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انوپم کھیر نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے زمانے سے ستیش کو جانتے تھے اور یہاں ہندی فلم انڈسٹری میں دنوں نے کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ستیش کی پیدائش 13 اپریل 1956 کو ہریانہ کے مہیندرگڑھ میں ہوئی۔ انہوں نے دہلی کے کروری مل کاجل سے گریجویشن کی تعلیم حاصل کی اور بعد میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ اور فلم اینڈ ٹیلی ویژین انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں داخلہ لیا۔

ستیش کوشک نے اپنی کرئیر کی شروعات تھیٹر سے کی اور اس کے بعد ہندی فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزامانے پہنچے۔ فلم مسٹر انڈیا میں شاندار اداکاری کرنے کے علاوہ انہوں بطور ہدایتکار بھی شائقین کو شاندار فلمیں دیں۔ بطور ہدایتکار ان کی مقبول فلموں کی فہرست میں روپ کی رانی چوروں کا راجا، ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں، تیرے نام، تیرے سنگ، کاغذ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ستیش نے بطور پروڈیوسر بھی کئی فلموں میں کام کیا۔

لیکن مداح انہیں ایک اداکار کے طور پر دیکھنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ تنقیدی طور پر سراہی گئی فلم جانے بھی دو یارو سے لے کر مسٹر انڈیا میں کلینڈر اور اڑتا پنجاب میں تایا جی کا کردار ادا کرنے تک، ستیش نے ہر طرح کا کردار ادا کیا ہے۔انہیں اپنے کرئیر کے دوران انیل کپور اور گووندا کے ساتھ بے شمار کام کرنے کا موقع ملا اور یہی فلمیں ان کے کرئیر کی بہترین فلمیں ثابت ہوئیں۔ انیل کپور کے ساتھ انہوں نے وہ سات دن، محبت، مسٹر انڈیا، رام لکھن، دیوانہ مستانہ، جوشیلے، آوارگی، جمائی راجہ، انداز، گھر والی باہر والی، ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں، ہمارا دل آپ کے پاس ہے، فنے خان شامل ہیں۔

گووندا کے ساتھ ستیش نے زیادہ تر کامیڈی فلمیں کی اور مداحوں کو گووندا کی ساتھ ان کی کامک ٹائمنگ بھی بے حد پسند آئی۔ سال 1990 میں آئی سوورگ میں ستیش نے گووندا کے دوست ائیرپورٹ کا کردار ادا کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے گووندا کے ساتھ ساجن چلے سسرال، دیوانہ مستانہ، پردیسی بابو، بڑے میاں چھوٹے میاں، آنٹی نمبر 1، حسینہ مان جائے گی، حد کردی آپ نے، کیونکہ میں جھوٹ نہیں بولتا اور ڈو ناٹ ڈسٹرب جیسی فلموں میں کام کیا۔

ستیش کی آخری فلم چھتری والی رہی، جو گزشتہ سال زی 5 پر ریلیز ہوئی تھی۔ جس میں وہ راکل پریت سنگھ کے ساتھ رتن لامبا کا کردار ادا کیا تھا۔ حال ہی میں انہوں نے کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ مکمل کی۔ اس فلم میں وہ جگجیون رام کا کردار ادا کیا۔ فلموں کے علاوہ ستیش کوشک نے ٹیلی ویژن پر بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے سال 1990 میں رام لکھن اور سال 1997 میں ساجن چلے سسرال کے لیے دو بار بہترین کامیڈین کا فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.