حیدرآباد: 95 ویں آسکر ایوارڈ لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہوا اور اس کی میزبانی جمی کامل نے کی۔ اس آرٹیکل میں آسکر کے تمام 23 زمروں کے فاتحین کی مکمل فہرست موجود ہے۔ واضح رہے کہ اس بار کا آسکر ایوارڈ تقریب بے حد خاص رہا جہاں آسکر اسٹیج پر آر آر آر کے مقبول گانے ناٹو ناٹو پر دمدار پرفارمنس کیا گیا وہیں اس بار دو بھارتی فلموں نے آسکر ایوارڈ بھی جیتا۔ سب سے پہلے دی ایلیفینیٹ وسپررز، جو ایک تمل دستاویزی فلم ہے، نے بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔ وہیں راجامولی کی فلم آر آر آر کا مشہور تیلگو گانا 'ناٹو ناتو' نے بھی آسکر ایوارڈ جیتا۔
- بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ ہدایتکار ڈینیل کوان، ڈینیل شینرٹ اور پروڈیوسر جوناتھن وینگ کی فلم 'ایوریتھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس' کو ملا ہے۔
- بہترین اداکار کا ایوارڈ 'برینڈین فریسر' کو فلم دی ویل میں ان کی اداکاری کےلیے دیا گیا ہے
- بہترین اداکارہ کا ایوارڈ ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کی اداکارہ مشیل ہیو کو دیا گیا ہے۔
- بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ کے ہو کوان کو ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کے لیے دیا گیا ہے۔
- بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ جمی لی کرٹیس کو ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کے لیے دیا گیا ہے۔
- بہترین اینیمیٹیڈ فیچر فلم کا ایوارڈ پینوکیو کو دیا گیا۔
- بہترین سنیماٹوگرافی کا ایوارڈ آل کوائٹ آن دا ویسٹرن فرنٹ کے لیے جیمز فرینڈ کو دیا گا۔
- بہترین کاسٹیوم ڈیزائن کا ایوارڈ رتھ کارٹر کو فلم بلیک پینتھر : واکانڈا فاریور' کے لیے دیا گیا۔
- بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ ڈینیل کوان اور ڈینیل شینرٹ کو فلم 'ایوریتھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس' کے لیے دیا گیا۔
- بہترین ڈاکیومینٹری فیچر فلم کا ایوارڈ 'نیوالنی' کو دیا گیا۔
- بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ کارتیکی گونسالیوس اور گنیت مونگا کو دی الیفینٹ وسپررز کے لیے دیا گیا۔
- بہترین فلم ایڈیٹنگ کا ایوارڈ ایوریتھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس کے لیے پال راجرز کو دیا گیا۔
- بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کا ایوارڈ جرمنی کی فلم 'آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ' کو دیا گیا۔
- بہترین میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کا ایوارڈ فلم دی ویل کے لیے ایڈرین موروٹ، جیوڈی چن اور اینیمیری براڈلی کو دیا گیا۔
- بہترین میوزک (آریجنل اسکور) کا ایوارڈ والکر برٹیلیمن کو آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ کے لیے دیا گیا۔
- بہترین میوزک (بہترین نغمہ) کا ایوارڈ ایم ایم کیروانی اور نغمہ نگار چندر بوس کو فلم آر آر آر کے گانے ناٹو ناٹو کے لیے دیا گیا۔
- بہترین پروڈکشن ڈیزائن کا ایوارڈ آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ کو دیا گیا۔
- بہترین اینیمیڈیٹ شارٹ فلم کا ایوارڈ 'دی بوائے، دی مول، دی فاکس اور دی ہارس' کو دیا گیا۔
- بہترین لائیو ایکشن شارٹ فلم کا ایوارڈ 'این آئریش گڈبائے' کو دیا گیا۔
- بہترین ساؤنڈ کا ایوارڈ ٹاپ گن: میورک کو دیا گیا۔
- بہترین ویژول ایفیکٹ کا ایوارڈ اوتار دی وے آف واٹر کو دیا گیا۔
- بہترین رائٹنگ (ایڈیپٹیڈ اسکرین پلے) کا ایوارڈ سارہ پالے کو فلم ویمن ٹاکنگ کے لیے دیا گیا۔
- بہترین رائٹنگ( آریجنل اسکرین پلے) کا ایوارڈ ڈینیل کوان اور ڈینیل شینرٹ کو فلم 'ایوریتھنگ ایوری وئیر آل ایٹ ونس' کے لیے دیا گیا۔