واشنگٹن: امریکی ماڈل جینیفر پامپلونا نے کِم کارڈاشیان جیسا دِکھنے کے لیے چہرے کی سرجری کروایہ اور اس پر تقریباً 6 لاکھ ڈالر خرچ کیے ہیں۔ 29 سالہ ماڈل نے مشہور شخصیت کی نقل کرنے کی کوشش میں 12 سال کے عرصے میں تقریباً 40 کاسمیٹک آپریشن کروائے لیکن انہیں احساس ہوا کہ وہ خوش نہیں ہیں۔ اب وہ اپنی پہلے جیسی شکل دیکھنا چاہتی ہے، جس کے لیے انہوں نے ایک لاکھ 20 ہزار ڈالر ادا کیے ہیں۔ Jennifer Pamplona Spent $600K To Be Kim Kardashian
ماڈل نے بتایا کہ لوگ مجھے کارڈاشیان کہتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے تمام کام کیے اور اپنی ذاتی زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں لیکن مجھے صرف اس لیے پہچانا جا رہا تھا کہ میں کِم کارڈاشیان جیسی دکھائی دیتی تھی اور میری ایسی شناخت مجھے پریشان کرنے لگی کرنے لگی تھی۔ جینیفر پامپلونا کی عمر صرف 17 سال تھی جب ان کی پہلی سرجری ہوئی تھی۔ وہ کاسمیٹک سرجری کی عادی ہو رہی تھیں۔ ماڈل نے 40 سے زیادہ سرجری کروائیں لیکن کِم کارڈیشین جیسی شکل حاصل نہیں کر سکیں۔
ماڈل جینیفر پامپلونا، کِم کارڈاشیان کے جڑواں کے طور پر تیزی سے بین الاقوامی توجہ حاصل کی۔ اس کے علاوہ ایک ملین سے زیادہ انسٹاگرام فالوورز بن گئے۔ پامپلونا نے کہا کہ 'میں سرجری کی عادی ہو چکی تھی۔ میں خوش نہیں تھی۔ میں اپنے چہرے پر فلر لگا رہی تھی۔ یہ جوانی میں کسی کے ساتھ بھی ہو سکتا ہے۔ یہ ایک قسم کا پاگل پن ہے اور اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔'
ماڈل نے دعویٰ کیا کہ وہ برسوں سے پریشان تھیں اور انہیں باڈی ڈسمورفیا ہے اور اب وہ اپنا نیچورل لُک(قدرتی چہرہ) میں واپس جانا چاہتی ہیں۔ انہوں نے استنبول میں ایک ڈاکٹر سے ملاقات کی جنہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ ایسا کرنے کے قابل ہے جیسے وہ پہلے تھیں۔انہوں نے کہا کہ 'میں نے کمپیوٹر پر پہلے ہی دیکھا تھا کہ میں کیسی دِکھوں گی اور ایسا لگ رہا تھا کہ میں دوبارہ جنم لے رہی ہوں۔'
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ثنا مقبول چہرے کی سرجری کے بعد
ماڈل جینیفر پامپلونا نے بتایا کہ 'میں آپریشن تھیٹر میں گئی اور دوسرے چہرے میں باہر آئی، میں سوچ رہی تھی کہ میں نے اپنی زندگی کے ساتھ کیا کیا؟ شکر ہے، میں فی الحال صحتیاب ہو رہی ہوں۔ چہرے پر اب بھی سوجن اور خراشیں موجود ہیں، میں چاہتی ہوں کہ میری پہچان میں خود بنوں۔'