مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تقریبا پانچ برس قبل کچھ نام نہاد دانشوروں نے وزیر اعظم مودی کےخلاف امریکہ اور یوروپی یونین کو خط لکھا تھا،کانگریس کےکچھ لیڈر پاکستان پہنچ کرکہتے ہیں کہ مسٹر مودی کو ہٹانے میں پاکستان انکی مددکرے۔
انھوں نے کہاکہ 2014میں مسٹر مودی کو لوگوں کی حمایت ملنے کے باوجود کچھ نام نہاد سماجی کارکنوں نے صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر کہاکہ جمہوریت خطرے میں ہے۔
اس کے کچھ عرصہ بعد 'ایوارڈ واپسی گینگ' سرگرم ہوگیا تھا جس نے الزام لگایاکہ مودی حکومت کے دوران ملک میں عدم رواداری میں اضافہ ہوگیا ہے۔
نقوی نے مزید کہاکہ ان تمام سازشوں کے باوجود ملک کی عوام کا اعتماد وزیراعظم پر مزید مضبوط ہوتاگیا۔ان سبھی منفی حملوں کے باوجود مودی اپنی محنت،کارکردگی سے ملک کی 'پروگریس پروسپیرٹی' کو آگے بڑھانے کے لیے پوری قوت سے کام کرتے رہے ہیں ۔