ETV Bharat / elections

رقص جمہوریت

پہلے مرحلے کی پولنگ کے لیے تمام تیاریاں مکمل

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 11, 2019, 3:24 AM IST

عام انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں، ملک کے مختلف حصوں میں کل پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہوگی۔

سہارنپور

سہارنپور پارلیامانی حلقے میں کل 1283 پولنگ سینٹرز اور 2760 پولنگ بوتھز بنائے گئے ہیں۔ جہاں 17 لاکھ 22 ہزار سے زیادہ ووٹرز 11 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ سبھی پولینگ اسٹینشنز پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

میرٹھ
ضلع میرٹھ میں اے ڈی جی پرشانت کمار نے بتایا کہ پورے زون کو 1394 سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پولنگ کو پرامن طریقے سے منعقد کرانے کے لئے 5000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ 25 ہزار کانسٹیبل 174 پی ایس سی اور 40 ہزار ہوم گارڈز کو تعینات کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جانب سے مشاہدین کی ہدایت پر حساس پولنگ مراکز پر حفاظتی انتظامات میں اضافہ کیا گیا ہے۔

اے ڈی ایم، ایف آر سبھاش چندر نے بتایا کہ میرٹھ ہاپوڑ لوک سبھا نشست پر 25 لاکھ سے زائد رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جس کے لیے 304 پولنگ مراکز بنائے گئے ہیں ضلع کو 22زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔

متعلقہ ویڈیو

گیا

گیا پارلیمانی حلقے میں بھی عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ اساتذہ اور عوام کو الیکشن ڈیوٹی کے لیے منتخب کیا گیا ہے، ای وی ایم اور وی وی پیٹ کے استعمال کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں اس کے لیے ایک مرکز قائم کیا گیا۔

حیدر آباد

ریاست تلنگانہ میں 17 پارلیمانی حلقہ جات میں حیدرآباد پارلیمانی حلقے اور اس حلقے کی سیاسی جماعت کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور اویسی خاندان کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

حلقہ حیدرآباد سے مجلس اتحاد المسلمین نے مسلسل آٹھ مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے جبکہ اویسی خاندان 9 مرتبہ اس حلقے سے اپنی کامیابی درج کروا چکا ہے پہلی بار اسد اویسی کے والد سلطان صلاح الدین اویسی نے پہلی مرتبہ 1984 میں بطور آزاد امیدوار حیدرآباد پارلیمانی حلقے سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.