ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی ضلع کے رام نگر میں بی جے پی امیدوار اوپیندر راوت کی حمایت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 تک ملک سے ماؤ نوز اور شدت پسندوں کو ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر میں دہشت گردوں کو سبق سکھانے کے لیے 370 اور آرٹیکل 35 اے کا تجزیہ کیا جائے گا۔
راجناتھ سنگھ نے کانگریس پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ اینٹی نیشنل قانون کو ختم کرے گی لیکن اگر ہماری حکومت آئی تو وہ اس قانون کو مزید سخت کریں گے۔
اس دوران راج ناتھ سنگھ نے کسانوں کے لئے کئی بڑے اعلان کئے۔
انہوں نے وعدی کیا ہے کہ اگر ان کی حکومت آئی تو کسانوں کو ایک ایک لاکھ تک کے قرض پر 5 برس تک کوئی سود نہیں دینا ہوگا۔
انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ چھوٹے دکانداروں سے ماہانہ کچھ روپیہ لیں گے اور انہیں 60 برس سے 3000 روپئے ماہانہ پینشن دیں گے.
اس دوران راج ناتھ سنگھ نے مودی حکومت کے کاموں کی تعریف کی اور کانگریس سمیت تمام حزب اختلاف جماعتوں پر شدید نکتہ چینی کی۔