ETV Bharat / elections

ٹی آر ایس کا یوم تاسیس کو سادگی سے منانے کا فیصلہ

تلنگانہ کی حکمراں جماعت ٹی آر ایس نے سادگی کے ساتھ پارٹی کے 18ویں یوم تاسیس کی تقاریب منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 25, 2019, 9:00 PM IST

یوم تاسیس کی تقاریب 27اپریل کو منعقد کی جائیں گی۔ ٹی آر ایس کے کارگزار صدر کے تارک راماراو نے کہا کہ چونکہ ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اسی لئے ان تقاریب کو سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی کے رہنماء اور کارکنان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ 27اپریل کو یوم تاسیس کے دن اپنے آبائی مقامات پر پارٹی کے پرچم لہرائیں۔ ارکان اسمبلی، ارکان کونسل اور ارکان پارلیمنٹ سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ پرچم کشائی کی تقریب میں حصہ لیں۔

گاوں سے لے کر ضلع کپ سطح تک پرچم لہرانے کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ ہر برس پارٹی کی جانب سے جلسہ عام منایا جاتا ہے تاہم ٹی آر ایس کی قیادت نے اس مرتبہ ان تقاریب کو سادگی کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Intro:Body:

News

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.