گزشتہ لوک سبھا انتخابات میں ترنمول کانگریس کے 34 رکن پارلیمان منتخب ہوئے تھے، جن میں خواتین ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 12 تھی۔پارٹی نے اس بار 17 خواتین امیدوار انتخابی میدان میں اتارے ہیں۔
ریاست میں کانگریس نے سات خواتین کو امیدوار بنایا ہے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ بی جے پی نے پانچ خواتین کو ٹکٹ دیا ہے۔
ترنمول کانگریس نے جن خواتین کو امیدوار بنایا ہے، ان میں فلمی ہستیاں اور تھیٹر آرٹسٹ شامل ہیں۔ اس کی طرف سے انتخابی میدان میں اترنے والی خواتین امیدواروں میں- من من سین (آسنسول)، شتابدی رائے (ويربھوم)، ارپتا گھوش (بیلورگھاٹ)، موسم بے نظیر نور (مالدہ شمالی)، اپوروا سرکار ( بیرام پور)، مہوا موئترا (کرشنا نگر)، روپالي وشواس (راناگھاٹ)، ممتاز سنگھ مترا (بردوان-درگاپور)، ممتابالا ٹھاکر ( بنگاؤں)، اپروپا پوددار (آرام باغ)، كاكولي گھوش دستيدار (باراسات)، نصرت جہاں (بشيرهاٹ)، پرتیما منڈل (جے نگر)، ممی چکرورتی (جادو پور)، مالا رائے (کولکتہ جنوبی)، رتنا ڈے ناگ (ہگلی) اورساجدہ احمد (الوبیريا) اہم ہیں۔