ETV Bharat / elections

گجرات میں انتخابات سے قبل سشما سوراج کا دورہ

گجرات میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ 23 اپریل کو ہونے والی ہے، انتخابات کے پیش نظر مرکزی وزیر ششما سوراج نے احمدآباد کا دورہ کیا۔

گجرات میں انتخابات سے قبل سشما سوراج کا دورہ
author img

By

Published : Apr 18, 2019, 9:14 PM IST

سشما سوراج نے بی جے پی مہیلا سمیلن میں شرکت کر عوام سے بی جے پی کو ووٹ کرنے کی اپیل کی اور انھوں نے اس موقع پر وزیراعظم مودی کی کارکردگی کو سراہا اور گزشتہ پانچ برسوں میں حکومت کے ذریعے کیے گئے کاموں کے بارے میں بتایا۔

گجرات میں انتخابات سے قبل سشما سوراج کا دورہ

انہوں نے سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر اری حملے پر سرجیکل اسٹرایک اور پلوامہ حملے کے جواب میں ائیراسٹرایک کرکے مودی نے پاکستان کو جواب دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے تین طلاق کا قانون لوک سبھا سے منظور کروایا جو کہ ابھی راجیہ سبھا میں زیرالتوأ ہے اور یہ کام' مودی ہے تو ممکن ہے'۔

سشما سوراج نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی حکومت نے تمام طبقات اور تمام مذاہب کے لیے کام کیا ہے وہ یہ سب کام اتنی تیزی کے ساتھ اس لیے کر سکے کیونکہ مودی کے پاس مکمل اکثریت والی حکومت تھی، اور اب وہ چاہتی ہیں کہ وہی حکومت دوبارہ ملک کے لیے کام کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.