ETV Bharat / elections

سشیل کمار مودی کا نازیبا بیان

بہار کے نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے آر جے ڈی کے امیدوارسرفرازعالم کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا۔

سشیل کمار مودی
author img

By

Published : Apr 15, 2019, 12:46 PM IST

بہار کے ارریہ پارلیمانی حلقہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی نے کہا کہ ارریہ کی خواتین سرفراز عالم کو اپنے گھر میں داخل نا ہونے دیں کیوں کہ سرفراز گندی سوچ اور مجرمانہ صفت کا انسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز عالم کبھی بھی علاقے کی ترقی نہیں کر سکتا کیوں کہ اسے علاقے کے مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔

اس جلسہ سے رام ولاس پاسوان نے بھی خطاب کیا۔

بہار کے ارریہ پارلیمانی حلقہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی نے کہا کہ ارریہ کی خواتین سرفراز عالم کو اپنے گھر میں داخل نا ہونے دیں کیوں کہ سرفراز گندی سوچ اور مجرمانہ صفت کا انسان ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز عالم کبھی بھی علاقے کی ترقی نہیں کر سکتا کیوں کہ اسے علاقے کے مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ہے۔

اس جلسہ سے رام ولاس پاسوان نے بھی خطاب کیا۔

Intro:بہار کے نائب وزیر اعلیٰ نے دیا متنازعہ بیان، کہا ماں بہنیں راجد امیدوار کو گھروں میں نہ بلائیں

ارریہ : آئندہ 23 اپریل کو تیسرے پڑاؤ کے تحت ارریہ میں پارلیمانی انتخاب ہونا ہے ، جیسے جیسے وقت قریب آ رہا ہے سیاسی پاڑہ چڑھتا جا رہا ہے، لیڈران اپنے اپنے حلقے سے ایک دوسرے کی پارٹی اور امیدوار پر سیاسی و ذاتی حملہ کر رہے ہیں. حالانکہ کسی امیدوار پر ذاتی حملہ کرنا اب انتخابی اجلاس کا ایک ٹرینڈ بن گیا ہے، لیڈران اپنے منشور و ترقیاتی کاموں کو کم سامنے رکھتے ہیں اور دوسرے امیدوار و پارٹی کی ناکامی کو سامنے زیادہ پیش کرتے ہیں.


Body:ارریہ کے کرسا کانٹا گاؤں میں بی جے پی امیدوار پردیپ کمار سنگھ کی حمایت میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرنے لوک جن شکتی پارٹی کے قومی صدر رام بلاس پاسوان و بہار کے نائب وزیر اعلی سوشیل کمار مودی پہنچے ، وہاں موجود عوام سے خطاب کرتے ہوئے سوشیل کمار مودی نے دوران تقریر متنازعہ بیان دے دیا ، سوشیل کمار مودی نے راجد امیدوار سرفراز عالم پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک گندا قسم کا شخص ہے، ارریہ کی ماں بہنیں انہیں اپنے گھروں میں نہ بلائے، سوشیل مودی نے آگے کہا سرفراز عالم مجرم شبیہ کا ہے، وہ کبھی اس علاقے کا ترقی نہیں کر سکتا. گزشتہ ضمنی انتخاب میں تسلیم الدین صاحب کی وجہ سے یہاں کی عوام نے اسے ووٹ کیا کیونکہ تسلیم صاحب ایک بڑے لیڈر تھے، سرفراز عالم کی اپنی کوئی شناخت نہیں ہے.


Conclusion:سوشیل کمار مودی نے اسٹیج پر موجود پردیپ کمار سنگھ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پردیپ کمار سے اگر کوئی بھول ہوئی ہو تو میں اس کی طرف آپ لوگوں سے معافی مانگتا ہوں، مگر آپ پردیپ سنگھ کو ہی ووٹ دے کر کامیاب کرے.
سوال یہ ہے کہ آخر لیڈران اپنے کام کاج کو عوام کے سامنے کیوں نہیں رکھتے کہ دوسرے پر ذاتی حملہ کرنا شروع کر دیتے ہیں.

خطابی ویڈیو...... سوشیل کمار مودی ، نائب وزیر اعلیٰ، بہار
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.