کانگریس کے سینیئر رہنما راشد علوی نے کہا کہ الیکشن کمیشن وزیراعظم کے قابل اعتراض تبصروں پر کارروائی نہیں کر رہا ہے، تو ظاہر سی بات ہے کہ عدالت کا سہارا لینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے لہجہ اور طرزِ خطاب سے لگتا ہی نہیں کہ ملک کا وزیراعظم بول رہا ہے۔ مودی نے معیار کو قابل افسوس حد تک گرا دیا ہے۔
راشد علوی نے سری لنکا میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کے بعد سری لنکائی حکمرانوں کے ذریعے معافی مانگنے کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو سری لنکا سے کچھ سیکھنا چاہئے۔