وزیر اعظم نریندر مودی وارانسی میں روڈ شو کریں گے۔ اس روڈ شو کے بعد وزیر اعظم مودی دشاشومیدھ گھاٹ پر ہونے والی گنگا آرتی میں شامل ہوں گے۔
گنگا سیوا ندھی کے افسروں کا کہنا ہے کہ ویسے تو سال میں ایک دفعہ دیوالی کا تہوار منایا ہی جاتا ہے، لیکن وزیر اعظم کی موجودگی میں دشاشومیدھ گھاٹ کو دیوالی کے طرز پر سجایا گیا ہے۔
غورطلب ہے کہ وزیر اعظم مودی جب گنگا آرتی دیکھ رہے ہوں گے، اس وقت گنگا کی لہروں میں میں بھی چوکیدار اور بی جے پی کا انتخابی نشان کمل کا پھول کی ایل ای ڈی لائٹ سے سجی ناؤ گنگا کے ادھر ادھر گھومتی رہے گی۔
وزیر اعظم مودی جب 2014 میں وارانسی سے انتخاب لڑے تھے، انہوں نے یہ کہا تھا کہ مجھے ماں گنگا نے بلایا ہے۔
اس لیے اس بار گنگا کا آشیرواد لینے کے لیے وزیر اعظم مودی خصوصی پوجا کریں گے اور وجئے شری کا آشرواد بھی پنڈتوں کے ذریعے دیا جائے گا۔
گنگا سیوا ندھی کے صدر سشانت مشرا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ یہ تیسرا موقع ہوگا، جب وزیر اعظم گنگا آرتی دیکھنے آئیں گے۔
گنگا آرتی کو شاندار طریقے سے تیاری کی گئی ہے۔ دیو دیوالی کی طرز پر دشاشومیدھ گھاٹ کو سجایا جائے گا۔