ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکریٹری علی محمد ساگر کا کہنا ہے کہ ’’یہ پارٹی کے منشور، نظریات اور قیادت کی جیت ہے۔‘‘
انکا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ سرینگر پارلیمانی نشست واضح اکثریت سے جیتیں گے۔
سرینگر پارلیمانی نشست کے علاوہ وادی کے شمالی و جنوب بارہمولہ اور اننت ناگ پارلیمانی نشستوں کے بارے میں بھی ساگر نے دعویٰ کیا کہ اُن پر بھی نیشنل کانفرنس ہی جیت درج کرے گی۔