ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں عام انتخابات کو لے کر انتخابی مہم تیز ہو چکی ہے- بھوپال پارلیمانی حلقے سے کانگریس کے امیدوار دگ وجے سنگھ کے فرزند اور رکن پارلیمان جے وردھن سنگھ نے اپنے والد کے لیے انتخابی مہم شروع کردی ہے-
جے وردھن سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کانگریس نے شروعات سے ہی مثبت سوچ کے ساتھ انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان چیزوں پر خاص طور سے توجہ دیں گے جس کی بھوپال کو بہت ضرورت ہے اور ریاست کی ترقی ہماری اول ترجیح ہوگی۔
انہوں نے کہا ہم بھوپال کے مختلف علاقوں اور گلی گلی میں جاکر عوام سے ملاقات کر ووٹوں کی اپیل کر رہا ہوں اور ہمیں عوام کی دعائیں بھی مل رہی ہیں۔
ہمیں پوری امید ہے 12 مئی کو بھوپال کی عوام کانگریس پارٹی کو ووٹ دے گی اور کانگریس کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوگی-
جے وردھن سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی پارلیمانی حلقے کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سے متعلق کہا کہ وہ غلط زبانی سے کام لے رہی ہیں- وہ شہیدوں کے خلاف غلط بیان بازی کر رہی ہیں۔
انہوں نے میرے والد د گ وجے سنگھ کو دہشت گرد بھی کہا-
انہوں نے کہا کہ ان سب معاملات پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو دیکھنا اور سوچنا چاہیے۔