ضلع بانڈی پورہ کے حاجن قصبے میں عسکریت پسندوں کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کی کال دی تھی، جس کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے'۔
علاقے کے کئی پولنگ مراکز میں ووٹنگ نا ہونے کے برابر ہے، جبکہ انتظامیہ نے حاجن قصبہ کے مین بازار میں دو پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں، لیکن ان میں سے ایک پولنگ مرکز میں دوپہر تک صرف دو ووٹ پڑے تھے، جبکہ پولنگ مرکز کے ارد گرد صرف سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ کوئی ناخوشگوار حالات سے نمٹا جاسکے۔
وہیں ان علاقے میں عام لوگوں کہیں دور دور تک نظر نہیں آرہے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ علاقہ پورے بانڈی پورہ ضلع میں ایک حساس علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔