روسی صدر ولادیمیر پوتن نے وزیر اعظم مودی کو ایک ٹیلیگرام روانہ کیا اور کہا کہ 'میری طرف سے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباد۔'
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے اپنے ایک پیام میں وزیر اعظم مودی کو انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ 'افغان عوام، بھارت کے ساتھ مضبوط تعلقات کے لیے پرامید ہے'۔
بھوٹان کے شاہ خیسار وانگچوک نے نریندر مودی سے فون پر بات چیت کی اور انہوں نے انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد دی۔