ETV Bharat / elections

جیل میں رہ کر بھی پارٹی کواقتداردلا سکتی ہوں: ممتا بنرجی - ترقیاتی کاموں جائزہ

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی ان دنوں بانکوڑہ ضلع کے دورے پر ہیں. ضلع کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے دوران بی جے پی اور کانگریس کی سخت تنقید کی۔

mamata-banerjee
ممتا بنرجی
author img

By

Published : Nov 25, 2020, 4:28 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے پھر بی جے پی اور کانگریس پر تنقید کی۔

وہ ان دنوں بانکوڑہ ضلع کے دورے پر ہیں. ضلع کے ترقیاتی کاموں جائزہ لینے کے دوران بی جے پی کانگریس اور بائیں محاذ پر تنقید کی.

وزیراعلی نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما بنگال میں آ کر سبھی کو جیل بھیجنے کی دھمکی دیتے ہیں.

انہوں نے کہا کہ میں بی جے پی کو چیلنج کرتی ہوں کہ ہمت ہے تو مجھے جیل بھیج کر دکھائیں. میں جیل میں رہ کر بھی اپنی پارٹی کو اقتدار دلانے میں کامیاب ہو جاؤں گی.

بیرونی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے رہنما دھمکی آمیز انداز میں ترنمول کانگریس کے رہنماؤں سے کہتے ہیں کہ بی جے پی میں شامل ہو جاو ورنہ جیل بھیج دئیے جائیں گے.

انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے رہنماوں سے کہا جاتا ہے کہ دو کروڑ لے کر بی جے پی میں شامل ہو جاؤ. کسی کو 15-15 لاکھ روپے کی پیش کی جا رہی ہے.

ترنمول سربراہ کہتی ہیں کہ یہ کیسی سیاسی جماعت جو پیسوں کی بدولت لوگوں کو خریدنے کی باتیں کرتی ہے.

ترنمول کانگریس کی سربراہ کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر بی جے پی کے رہنما لڈو لے کر بنگال آئے ہیں.

انہیں لگتا ہے کہ دہلی کے لڈو سے بنگال کے لوگوں کے مضبوط ارادے کو مسمار کیا جا سکتا ہے .لیکن یہ سچائی نہیں ہے. بانکوڑہ میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کانگریس اور بائیں محاذ سب ایک ساتھ ہیں.

مزید پڑھیں :

سڑک حادثے میں ترنمول چھاتر پریشد کے ضلعی صدر کی موت

انہوں نے کہا کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس اور بائیں محاذ کی وجہ سے بی جے پی کو 18سیٹز پر کامیابی ملی تھی لیکن اسمبلی انتخابات میں اس مرتبہ ایسا کچھ بھی نہیں ہو گا.

وزیراعلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے بائیں محاذ اور اس کی حلیف جماعتوں کے بارے میں کبھی کچھ نہیں کہا.

بائیں محاذ بہی اپنی کھوی ہوئی زمین دوبارہ حاصل کرنے کے لئے بی جے پی کے ساتھ مل گئی ہے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.