انھوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار یہ دیکھا گیا ہے کہ وزیراعظم کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ رقم کی منتقلی ہوئی۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سرپرستی میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔
چندرا بابو نائیڈو نےکہا کہ ملک کا وزیراعظم اپنے ہیلی کاپٹر میں ریاستووں میں رقم تقسیم کررہا ہےاور الیکشن کمیشن خاموش ہے۔
انھوں نے سوال کیا کہ الیکشن کمیشن اس ضمن میں کاروائی سے پرہیز کیوں کررہا ہے۔
وزیراعلی آندھرا پردیش نے کہا کہ 'نو ہزار کروڑ روپے کی لاگت کے وی وی پیٹ مشینوں کی تصدیق کرنے سے بھی الیکشن کمیشن بچنا چاہتا ہے'۔
انھوں نے مزید کہا کہ 'نریندر مودی ملزمین کے چوکیدار ہیں'۔