ہاویری ضلع کمشنر کرشنا باجپئی نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات 18 اپریک کو ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران دیہاتوں سے لیکر شہر تک عوام میں ووٹنگ سے متعلق بیداری مہم پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
یہ مہم ریاست کے بس اسٹیشن، کالج، ریلوے اسٹیشن اور یگر جگہوں پر چلائی جارہی ہے۔ اور عوام سے اس بات کی اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ کسی بھی خوف یا روپیوں کے لالچ سے ووٹنگ نہ کریں بلکہ ملک کے مستقبل کو سوارنے کے لئے ووٹنگ کریں۔
ہاویری میں کل 1972 پولنگ مراکز قائم کئے جایئں گے، جس کے لیے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
اس پارلیمانی حلقے میں کل ووٹروں کی تعداد 17 لاکھ ہے۔ اس حلقہ سے کل 10 امیدوار میدان میں ہیں۔اور 2019 کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کی پولنگ میں رائے دہندگان 18 اپریل کو ووٹ ڈالیں گے۔