اے آئی ایم آئی ایم کے چیف اسدالدین اویسی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور نتیش کمار کے درمیان پیار لیلا مجنو سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔
یہ باتیں انہوں نے کشن گنج کے ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا'دونوں کے بیچ کا پیار بہت مضبوط ہے۔ یہ لیلا مجنو سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔جب بھی نتیش کمار اور وزیر اعظم مودی کے پیار کو لکھا جائے گا تو مجھ سے مت پوچھنا کہ ان دونوں میں لیلا کون ہے اور مجنو کون ہے؟ اس کا فیصلہ آپ کریں'۔
غورطلب ہے کہ بہار کے کشن گنج، پورنیہ اور کٹیہار جیسے سیمانچل کی سیٹوں پر 18 اپریل کو پولنگ ہے۔ کشن گنج میں اقلیتوں کی تعداد اچھی خاصی ہے، جس کے مدنظر اویسی نے اس علاقے سے سابق رکن اسمبلی اخترالایمان کو ٹکٹ دیا ہے۔