ETV Bharat / elections

اڈوانی پر راہل کے تبصرے سے سشما ناراض - لال کرشن اڈوانی

بھارتیہ جنتا پارٹی کی سینئر رہنما اور وزیر خارجہ سشما سوراج نے پارٹی کے سینئر رہنما لال کرشن اڈوانی پر کانگریس صدر راہل گاندھی کے متنازع بیان پر سخت تیور دکھاتے ہوئے کہا کہ انہیں (راہل) عزت ووقار کے دائرہ میں رہ کر زبان کا استعمال کرنا چاہئے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Apr 6, 2019, 3:29 PM IST

راہل نے گزشتہ روز مہاراشٹر کے چندرپور میں انتخابی ریلی میں کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی نے اپنے گرو اڈوانی جی کو جوتا مار کر اسٹیج سے اتار دیا ہے۔

سشما سوراج نے ٹویٹر کے ذریعہ راہل گاندھی کے اس متنازع بیان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا راہل کے بیان نے جذبات کو مجروح کیا ہے، کانگریس صدر کو زبان کے وقار کا لحاظ رکھنا چاہئے۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا’’راہل جی، اڈوانی جی ہمارے والد کی طرح ہیں۔ آپ کے بیان نے ہمیں بہت مجروح کیا ہے۔ برائے مہربانی زبان کا خیال رکھنے کی کوشش کریں‘‘۔

اڈوانی نے جمعرات کو ایک بلاگ لکھا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی نے اپنے سیاسی مخالفین کو کبھی دشمن یا غدار نہیں مانا ہے. چھ بار کے ایم پی رہے پارٹی کے بزرگ رہنما اڈوانی کو اس بار بی جے پی نے گجرات کی گاندھی نگر سیٹ سے امیدوار نہیں بنایا ہے۔

اس بار یہاں سے بی جے پی صدر امت شاہ پارٹی امیدوار ہیں. ٹکٹ نہیں دیے جانے کے بعد اڈوانی کی جانب سے بلاگ میں پہلا عوامی تبصرہ تھا۔

سابق نائب وزیر اعظم کے بلاگ لکھنے کے بعد سے اپوزیشن وزیر اعظم مودی پر مسلسل حملہ آور ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.