آخری مرحلے کے تحت کل 387 امیدواروں نے پر چہ نامزدگی داخل کیا تھا۔
ریاستی کے چیف الیکشن افسر ایل وینکٹیشور لو نے بتایا کہ منگل کی دیر رات تک چلے کاغذات کی نامزدگی کی جانچ میں کل 387 پرچوں میں سے 174 کاغذات صحیح پائے گئے اور وارانسی میں ایس پی کے تیج بہارد سمیت 213 پرچوں کو منسوخ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ساتویں مرحلے کے تحت امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کے بعد سب سے زیادہ وارانسی سیٹ سے 89 پرچے رد کیے گئے جبکہ بانس گاؤں اور مہاراج گنج میں 7۔7، گورکھپور میں 21،کشی نگر میں 2، دیوریا میں 18، گھوسی اور بلیا میں 9۔9، سلیم پور اور غازی پور میں 6۔6، چندولی میں 13،مرزا پور میں 14 اور رابرٹس گنج میں 12 امیدواروں کے پرچے مختلف وجوہات کی بنا پر خارج کیے گئے ہیں۔
چیف الیکشن افسر نے بتایا کہ امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کے بعد وارانسی سے 30، مہاراج گنج سے 14، کشی نگر سے 14، گورکھپور سے 10، بلیا سے 10، دیوریا سے 11، بانس گاؤں سے 04، گھوسی سے 17، سلیم پور سے 15، غازی پور سے 15، چندولی سے 13، مرزا پور سے 09 اور رابرٹس گنج سے 12 امیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔