ETV Bharat / elections

'اگر ہم بھارت کو توڑنا چاہتے تو بھارت ہوتا ہی نہیں'

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر ہم بھارت کو توڑنا چاہتے تو آج بھارت ہوتا ہی نہیں۔

author img

By

Published : Apr 15, 2019, 10:44 PM IST

نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ

انہوں نے کہا کہ یہ نیشنل کانفرنس ہی ہے جس نے سنہ 1996 میں ریاست میں اسمبلی انتخابات میں حصہ لیکر بھارت کی جمہوریت کو زندہ رکھا۔

پیر کے روز یہاں شیر کشمیر پارک میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران فاروق عبداللہ نے کہا 'تم (وزیر اعظم مودی) ہم پر انگلی اٹھاتے ہو، یہ کہتے ہو کہ عبداللہ بھارت کو توڑنا چاہتے ہیں۔ ہم بھارت کو توڑنا چاہتے تو بھارت ہوتا ہی نہیں۔

فاروق عبداللہ نے کہا :'1996 کو یاد کرو مودی۔ جب کوئی چلنے کے لئے تیار نہیں تھا تب یہ شخص جسے فاروق عبداللہ کہتے ہیں وہ نکلا، اگرچہ مارے ساتھیوں نے کہا کہ ہم الیکشن نہیں لڑیں گے۔ میں نے کہا کہ کب تک اس قوم کو مرتے ہوئے دیکھو گے۔ کب تک اس قوم پر ظلم ہوتے دیکھو گے۔ اس قوم نے بہت ظلم اٹھائے۔ فاروق عبداللہ نکلا اور اس جھنڈے کو کھڑا کرکے چلا۔ اس وقت آپ کا یہاں کوئی نہیں تھا'۔

انہوں نے کہا 'مودی جی کہاں تقریر کرتے ہیں کٹھوعہ میں، اکھنور میں۔ کشمیر میں مسلمانوں کو تقریر نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ انہوں نے دغا کیا ہے۔ مسلمانوں کو انہوں نے دھوکہ دیا ہے'۔

واضح رہے کہ نریندر مود ی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وزیر اعظم مودی کے بیان کہ 'عبداللہ خاندان ہندوستان کو توڑنا چاہتا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.