انہوں نے یہ بات بارہ بنکی کے ٹکیت گنج میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا۔
بارہ بنکی کے کرسی اسمبلی حلقہ کے ٹکیت گنج میں کانگریس کی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نسیم الدین نے بی جے پی حکومت اور ایس پی بی ایس پی اتحاد پر سخت نکتہ چینی کی۔
نسیم الدین نے وزیر اعظم نریندر مودی کو وعدہ نہ پورا کرنے کے لیے سب سے بڑا جھوٹا قرار دیا اور دعوی کیا کہ نریندر مودی بھارت کے پہلے ایسے وزیراعظم ہیں جنہوں نے سب سے زیادہ غیر ممالک کی سیر ہے۔
نسم الدین صدیقی نے کہا کہ’ بی جے پی کے لیے رام مندر صرف انتخابی مسئلہ ہے جب انتخابات آتے ہیں تو بی جے پی کو رام مندر یاد آتا ہے۔
انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی رام مندر کی تعمیر کبھی نہیں کرائے گی۔ نسیم الدین نے بی جے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلمانوں کے حق رائے دہی کو آئین میں تبدیلی کر کے ختم کر دے گی۔