ETV Bharat / crime

عاشق کی مدد سے شوہر کا قتل - للیتا اور کرشنا کے درمیان ناجائز تعلقات تھے

تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے ٹیکولاپلینا میں ناجائز تعلقات کے معاملے میں ایک خاتون نے اپنے عاشق کی مدد سے شوہر کا قتل کردیا۔

عاشق کی مدد سے شوہر کا قتل کیا
عاشق کی مدد سے شوہر کا قتل کیا
author img

By

Published : Jun 17, 2021, 4:48 PM IST

حیدرآباد: ناجائز تعلقات رکھنے والی ایک خاتون نے عاشق کی مدد سے اپنے شوہر کا قتل کردیا۔ یہ واردات تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے ٹیکولاپلی میں پیش آئی۔

پولیس نے بتایا کہ للیتا نے اپنے عاشق کرشنا کے ساتھ مل کر یہ واردات انجام دی اور دونوں نے مل کر لاش کو دفن کردیا۔ مقتول رامو، مزدوری کیاکرتا تھا اور ملزم کرشنا بکروں کی فروخت کا کام کرتا تھا۔ پولیس نے کہاکہ للیتا اور کرشنا کے درمیان ناجائز تعلقات تھے۔

رامو کو ان تعلقات کا پتہ چلا جس کے بعد اس نے اپنی بیوی کو انتباہ دیتے ہوئے ایسی حرکتوں سے باز رہنے کی ہدایت دی تاہم اس کی بیوی نے اپنی حرکتیں جاری رکھیں۔

بعد ازاں للیتا اور کرشنا نے رامو کا منصوبہ بند انداز میں قتل کرتے ہوئے اس کی لاش کو ریت میں دفن کردیا۔ پولیس کو اس سلسلہ میں اطلاع ملی جس پر پولیس نے لاش کو کھود کر نکلوایا، تاہم پولیس کو صرف ہڈیاں اور کپڑے ہی ملے۔

پولیس نے کہاکہ لاش کو ڈی این اے کے لئے بھیجا جائے گا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.