آندھر پردیش کے ضلع چتور کے تینو گٹہ میں ایک خوفناک واقعہ پیش آیا۔ ایک خاتون نے اپنے شوہر کو دردناک طور پر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق روی چندرا اور وسودھرا رینو گٹہ کے رہائشی ہیں۔ان کا ایک بیس سالہ بیٹا بھی ہے۔ میاں بیوی کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوگیا تھا۔
وسودھرا غصہ کی حالت میں اپنے شوہر کا بے دردی سے اپنے شوہر کا تیز دھار چاقو سے سر قلم کردیا۔ خاتون نے ایک بیگ میں سر کو رکھ کر مقامی پولیس اسٹیشن میں جاکر خودسپردگی کردی۔
پولیس اس واقعے سے حیران ہے۔ وہ اسے واردات کے جگہ پر لے گئے۔ قتل کی واردات کا جائزہ لیا گیا۔ سر اور دھڑ کو مردہ خانہ منتقل کردیا۔ رینو گٹہ پولیس اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔