ETV Bharat / crime

Couple Found Dead Inside Car: ادھمپور میں ایک کار سے جوڑے کی لاشیں برآمد - ادھمپور میں سڑک کنارے سے لاش برآمد

ادھمپور ضلع کے رونڈومیل پولس نے آلٹو کار سے ایک جوڑے کی لاشوں برآمد کرکے شناخت کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ Couple Found Dead Inside Car

Couple Dead in a Car Udhampur
ادھمپور پولیس نے ایک کار سے جوڑے کی لاشیں برآمد کرلیں
author img

By

Published : Apr 21, 2022, 2:45 PM IST

ادھم پور: جموں و کشمیر کے ادھم پور تھانے کے رونڈومیل پولس چوکی کے تحت درسو علاقے میں منگل کی رات سڑک کے کنارے کھڑی آلٹو کار میں سانبہ علاقے کے رہنے والے ایک نوجوان اور ایک لڑکی کی لاش مشتبہ حالت میں پائی گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوایا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو یہ واقعہ محبت کی وجہ سے خودکشی کا لگتا ہے تاہم اصل میں موت کی وجوہات تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوں گی Man, lady found dead in car in Udhampur۔

ویڈیو دیکھیے

پولیس نے جوڑے کی شناخت گوڈا سلاتھیا ساکن راہل کلوترا سابا اور بملا دیوی ساکن رام گڑھ، سانبہ کے طور پر کی۔ پولیس کے مطابق روندومیل پولیس چوکی کی پارٹی رات کے وقت علاقے میں گشت کررہی تھی۔ اسی دوران پولس نے سڑک پر ایک آلٹو کار کھڑی دیکھی۔ پولیس نے تفتیش کی تو گاڑی میں ایک نوجوان جوڑا بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا۔ دونوں کے منہ سے جھاگ نکل رہی تھی۔ وہیں گاڑی کا انجن آن تھا لیکن اندر لائٹ بند تھی۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے دونوں کو فوری طور پر بے ہوشی کی حالت میں ضلع ہسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔ دونوں متوفی کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ ان کے آنے کے بعد لاش گھر والوں کے سپرد کردیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.