ETV Bharat / crime

Two Bihar Drug Dealers Arrested in Malda: مالدہ میں بہار کے دو منشیات فروش گرفتار

مالدہ ضلع کے انگریز بازار تھانہ علاقے سے پولیس نے خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران بہار کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے بین الریاستی منشیات گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ Two Bihar Drug Dealers Arrested in Malda

author img

By

Published : Jun 23, 2022, 10:47 AM IST

بہار کے دو منشیات فروش مالدہ سے گرفتار
بہار کے دو منشیات فروش مالدہ سے گرفتار

مالدہ: مغربی بنگال مالدہ ضلع کے انگریز بازار تھانہ کل کے تحت گاجاگاچھی علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر خصوصی ناکہ چیکنگ مہم چلائی. پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران بہار کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے پاس براؤن شوگر، اسلحہ برآمد کیا. مالدہ ضلع کی پولیس نے مغربی بنگال - بنگلہ دیش سرحد سے متصل اضلاع میں بین الریاستی منشیات گروہ کا پردہ فاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ Two Bihar Drug Dealers Arrested in Malda

پولیس نے کہا کہ مخبروں کی ٹھوس اطلاع کی بنیاد پر انگریز بازار کے گاجا گاچھی علاقے میں خصوصی ناکہ چیکنگ چلائی گئی. بہار سے تعلق رکھنے والے دو لوگوں سے شک کی بنیاد پر پوچھ گچھ کی گئی. پوچھ گچھ کے بعد تلاشی کے دوران دونوں کے پاس سے براؤن شوگر اور اسلحہ برآمد کیا گیا. دونوں کی شناخت محمد آزاد اور محمد شکیب کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کی جانب سے پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے اور بین الریاستی منشیات گروہ کے سرغنہ کی تلاش شروع کر دی گئی ہے. اس کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقوں میں منشیات کے دھندے پر قابو پانے کے لئے خصوصی مہم چلائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.