دمکا کے ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ( ہیڈ کوارٹر ) وجے کمار نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ پانچ فروری 2021 کو دمکا مفصل تھانہ علاقہ کے چاندو پانی گاﺅں کے نزدیک جنگل سے ڈانسر گروپ میں کام کرنے والے ملان چالک عرف منگل چالک عرف پٹکا چالک کی لاش برآمد کی گئی تھی۔ اس معاملے سے متعلق نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
وجے کمار نے بتایاکہ معاملے کے خلاصے کیلئے تشکیل کمیٹی نے سائنسی اور تکنیکی طریقے سے تحقیق کے ذریعہ ملے ثبوتوں کی بنیاد پر گاندھی نگر باشندہ اور متوفی کے دوست کرن بھارتی اور سریندر رام کو گرفتار کیاہے۔
گرفتار نوجوانوں کی نشاندہی پر پولیس نے قتل میں استعمال پستول کے علاوہ کچھ کارتوس، موٹر سائیکل سمیت دیگر اشیاءبھی برآمد کی ہے۔
مزید پڑھیں:
جونپور: سماجوادی پارٹی رہنما کے قتل کا معمہ حل، 4 شوٹر گرفتار
پولیس سپرنٹنڈنٹ نے بتایاکہ تفتیش میں ملزمین نے عشق ومحبت اور آپسی رنجش میں قتل کئے جانے کی بات کی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ گرفتار نوجوانوں کا مجرمانہ ریکارڈ رہا ہے اور قبل میں بھی کئی معاملوں میں جیل جاچکا ہے۔ پولیس سبھی نکات پر سخت تفتیش کر رہی ہے اور غیر قانونی اسلحہ کی سپلائی کرنے والے گروہ کا بھی پتہ لگانے میں مصروف ہے۔
یواین آئی